شرکت و مضاربت

والد کا اپنی زندگی میں جائیداد کو تقسیم کرنا

فتوی نمبر :
41424
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / شرکت و مضاربت

والد کا اپنی زندگی میں جائیداد کو تقسیم کرنا

میرے والد اپنی جائیداد کو اپنی زندگی میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں، ہم تین بھائی اور ایک بہن ہیں، بھائی سب کے سب والد صاحب کے ساتھ کاروبار کر رہے ہیں ، والد صاحب نے آدھی جائیداد بیٹوں کے ساتھ کاروبار میں شراکت کے بعد خریدی ہے ۔ اب پوچھنا یہ ہیکہ کیا بہن کو تمام جائیداد میں حصہ ملے گا یا صرف اس جائیداد میں جو والد صاحب نے بیٹوں کی شرکت سے پہلے لی تھی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل اور اس کے دیگر بھائیوں نے اگر والد صاحب کے کاروبار میں والد ہی کے سرمایہ میں ان کے ساتھ فقط کام کیا ہو ، اور والد کا بنایا ہوا کاروبار چلایا ہو تو یہ سائل اور اس کے دیگر بھائیوں کی طرف سے اپنے والد صاحب کے ساتھ تعاون ہوا ہے ، اس تعاون کی وجہ سے کاروبار میں ان کی پارٹنر شپ ثابت نہیں ہوئی، بلکہ یہ کاروبار اور اس سے بنائی ہوئی دیگر پراپرٹی والد ہی کی ملک تصور ہو گی ، اب اگر سائل کے والد اپنی زندگی میں جائیداد بغیر کسی جبر واکراہ کے اپنی رضامندی سے اپنی اولاد میں تقسیم کرنا چاہیں تو اس کا بہتر اور مستحب طریقہ یہ ہے کہ سائل کے والد ایک محتاط اندازہ کے موافق اپنی بقیہ زندگی کے لیے جو کچھ رکھنا چاہے وہ رکھ کر بقیہ رقم اپنی اولاد کے درمیان برابر حصوں میں تقسیم کر کے ہر فرد کو اس کے حصے پر باضابطہ مالکانہ قبضہ بھی دیدے تا کہ یہ ہبہ شرعاً بھی درست اور تام ہو جائے، پھر بہتر یہ ہے کہ اس ہبہ اور اعطاء میں سب کو برابر اور یکساں رکھے کہ سب ہی اس کی اولاد ہیں ، کسی کو زیادہ کسی کو کم نہ دے ، البتہ کسی کی خدمت گذاری، محتاجی یا دین داری و غیر ہ کی بناء پر اسے دوسرے ورثاء کے مقابلہ میں کچھ زیادہ دینا چاہے تو اس کا اسے اختیار ہے، مگر بلاوجہِ شرعی کسی وارث کو اپنی جائیداد سے محروم نہ کرے کہ یہ گناہ کی بات ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الفتاوى البزازية: وذكر شيخ الإسلام جلال الدين في أب وابن اكتسبا ولم يكن لهما مال فاجتمع لهما بالكسب أموال الكل للأب لأن الابن إذا كان في عياله فهو معين له في كل ما يكتسب ألا يرى أنه لو غرس شجرة فهي للأب اھ (6/ 149)
و في العقود الدرية في تنقيح الفتاوى الحامدية: (سئل) في ابن كبير له عيال وكسب مات أبوه عنه وعن ورثة يدعون أن ما حصله من كسبه مخلف عن أبيهم ويريدون إدخاله في التركة فهل حيث كان له كسب مستقل يختص بما أنشأه من كسب وليس للورثة مقاسمته في ذلك ولا إدخاله في التركة؟ (الجواب) : نعم. (2/ 17)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 41424کی تصدیق کریں
0     14
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مشترکہ رقم سے ،کسی ایک شریک کا اپنے مہمان کو کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروبار میں شرکت کا صحیح طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 7
  • مکان میں کسی کو شریک کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • شریک کے لیے تنخواہ مقررکرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 3
  • شریکین میں منافع کی تقسیم کا طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • مضاربت کے مختلف مسائل

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • معاضہ طے کئے بغیر کسی کے کاروبار میں محنت کرنے والے کا حصہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک ٹرم سرٹیفیکیٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان ماہانہ مضاربہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت میں نقصان سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت کے اصول

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل کمپنیوں کی پالیسی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • اسمارٹ نامی کمپنی میں انویسمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   شرکت و مضاربت 0
  • وراثتی کاروبار سے کسی ایک وارث کی شرکت ختم کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • بلڈرز کے ساتھ انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
Related Topics متعلقه موضوعات