(+92) 0317 1118263

غسل

غسل کے بعد ناخن کاٹنے کی وجہ سےغسل متاثرہوگا؟

غسل کے بعد ناخن کاٹنے کی وجہ سےغسل متاثرہوگا؟ فتوی نمبر: 41247

الاستفتاء

غسل کرنےکے بعد اگر یاد آئےکہ ہاتھ اور پاؤں کے ناخن کاٹنے تھے لیکن بعد میں کاٹے جائيں توکیا غسل ہوگا؟

الجواب حامدا و مصلیا

جی ہاں غسل کے بعد ہاتھ اور پاؤں کے ناخن کاٹنے سےغسل پر کوئی اثر نہیں پڑتا ،بلکہ غسل درست اداہوجاتاہے۔


کمافی الدرالمختار: (ولا يعاد الوضوء) بل ولا بل المحل (بحلق رأسه ولحيته كما لا يعاد) الغسل للمحل ولا الوضوء (بحلق شاربه وحاظفره) وكشط جلده (وكذا لو كان على أعضاء وضوئه قرحة) كالدملة (وعليها جلدة رقيقة فتوضأ وأمر الماء عليها ثم نزعها لا يلزمه إعادة غسل على ما تحتها) وإن تألم بالنزع اھ(ج1/101)واللہ اعلم بالصواب۔