وقف

پرانے قبرستان کو بطورِ جنازہ گاہ استعمال کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
40721
| تاریخ :
معاملات / امانات / وقف

پرانے قبرستان کو بطورِ جنازہ گاہ استعمال کرنے کا حکم

میں اپنے علاقے کا ناظم ہوں،میں ایک مسئلہ پوچھنا چاہتا ہوں،ہمارے حلقے میں ستر سالہ پرانا قبرستان ہے،چونکہ علاقے میں جنازہ گاہ کی ضرورت ہے،لہذا اہلِ علاقہ کا اصرار ہے کہ اس قبرستان میں مٹی اور ریت ڈال کربھر دیا جائے اور یہاں جنازہ گاہ بنایا جائے،آپ سے فتوی درکار ہے کہ اس جگہ صرف قبریں بنائی جائیں؟ یا جنازہ گاہ بھی بنایا جاسکتا ہے؟ مجھے اس میں قبور کی بےحرمتی لگتی ہے،اس میں رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور جگہ اگر باقاعدہ قبرستان کے لئے وقف کی گئی ہو،جس میں ایک عرصے سے تدفین کا عمل جاری ہو،تو ایسی صورت میں واقف کی منشاء کے خلاف اس جگہ کو جنازہ گاہ یا کسی اور رفاہی کام کے لئے استعمال کرنا درست نہیں،بلکہ مذکور جگہ کو اپنی پرانی حیثیت پر برقرار رکھنا لازم ہے،البتہ اگر مذکور جگہ باقاعدہ قبرستان کے لئے وقف نہ ہوئی ہو اور اس میں موجود قبریں اتنی پرانی ہوچکی ہوں کہ قبروں میں موجود مردوں کی ہڈیاں بوسیدہ ہوچکی ہوں،تو ایسی صورت میں وہاں مٹی وغیرہ ڈال کر اس جگہ کو ہموار کرنے کے بعد اسے جنازہ گاہ کے لئے استعمال کرنا بھی جائز اور درست ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی البحر الرائق: وفی تبیین،لو بلی المیت وصار تراباً جاز دفن غیرہ فی قبرہ وزرعه والبناء علیه اھ(2/195)۔
وفی الطحطاوی:ولاباس بالصلاة فیھا اذا کان فیھا موضع اعد للصلاة ولیس فیه قبر ولانجاسة الخ اھ(1/380)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 40721کی تصدیق کریں
0     887
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مکان وقف کرنے کی صورت میں پڑوسی شفعہ کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 1
  • مسجد کا پانی گھر میں استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 3
  • مرحوم کے وقف کرنے کے بعد ورثاء کاموقوفہ زمین پر قبضہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • اہلِ میت کے لیے کمیٹی کی شکل میں کھانے پینے کا انتظام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • واقف کا مقرر کردہ متولی اور مہتمم کو تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 2
  • محکمہ اوقاف کو دی ہوئی زمین میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی وقف جگہ میں خرید و فروخت کے لئے اسٹال لگانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ٹرسٹ کو کون کون سی مد کی رقم دے سکتے ہیں

    یونیکوڈ   وقف 0
  • زانی شخص کے بنائے ہوئے مسجد میں نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کی جگہ پر مدرسہ بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • بے اولاد خاتون کا اپنا مکان ٹرسٹ کو دینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد بننے کے بعد اسے فروخت کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی رقم کاوربار میں لگانا

    یونیکوڈ   وقف 1
  • مدرسے کی وقف زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کے غیر آباد ہونے کے بعد اس کی اشیاء کو دوسری نئی مسجد میں صرف کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کے لیے وقف شدہ زمین میں اسی سال بعد پوتے کے لئے وراثت کا دعویٰ کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • اکھاڑہ کے لئے وقف کی گئی زمین کو مسجد کا حصہ بنانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کا چندہ دوسری مسجد میں خرچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • میت کمیٹی سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • قبرستان سے سبز گھاس کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مدرسہ سے لیا گیا قرض واپس ادا کرنے کیلئے مدرسہ پر زمین فروخت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مہتمم کا مدرسہ کی رقم اور اشیاء ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • موقوفہ مسجد منہدم کرکے پارک بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • کیا بلڈنگ کے نیچے مسجد بنانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   وقف 1
  • مسجد کی بجلی سے موبائل ری چارج کرکے باکس میں کچھ رقم ڈالنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
Related Topics متعلقه موضوعات