جوا قمار

کار ریس اور گھوڑوں کی ریس میں جُوا لگانے کا حکم

فتوی نمبر :
4059
| تاریخ :
معاشرت زندگی / معاشرتی برائیاں / جوا قمار

کار ریس اور گھوڑوں کی ریس میں جُوا لگانے کا حکم

(۱)۔ منگنی کے بارے میں معلوم کرناہے کہ شرعاً جائز ہے کہ نہیں؟ منگنی کے نام پر رشتہ داروں کو جمع کرنا صحیح ہے یانہیں؟ انگوٹھی پہنانے کی رسم صحیح ہے یا نہیں؟
(۲)۔کار ریس اور گھوڑوں کی ریس میں جُوا لگانا کیساہے ؟یہاں سڈنی میں عموماً ہر ہفتہ یہ ہوا کرتاہے، جو لوگ جوا لگاتے ہیں وافر مقدار میں پیسہ کماتے ہیں ,آیا یہ شرعاً صحیح ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(۱)۔ کسی بیٹے یا بیٹی کی منگنی کی خوشی میں عزیز رشتہ داروں کو اکٹھا کرنا اور باقاعدہ ضیافت وغیرہ کا انتظام کرنا اگرچہ شرعاً ممنوع نہیں بلکہ جائز اور درست ہے مگر ا س سب کے باوجود منگنی کی حیثیت وعدۂ نکاح کی ہے جو سبب محرمیت نہیں ہے اس لئے لڑکے کا لڑکی کو انگوٹھی وغیرہ پہنانا اور باہم بے تکلفی اختیار کرنا شرعاً جائز نہیں اس سے مکمل احتراز لازم ہے۔
(۲)۔ محض جوے کی بنیاد پر مذکور دونوں اُمور شرعاً ناجائز اور اِن میں شرکت اختیار کرنا سخت گناہ ہے , اس سے احتراز واجب ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

(۱)۔ قال اللہ تعالٰی﴿ وافوا بالعهد انّ العهد کان مسئولًا﴾ (۱۵)-
وفی احکام القراٰن للقرطبی: قال رسول اللہﷺ المومن اذا حدث صدق واذا وعد انجز واذا ائتمن وفٰی(۱۸/ ۸۱)-
وفی الدر المختار: ولا یحل مس الا جنبیۃ وکذا لمرید نکاحها وبه صرح الزیلعی حیث قال ولا یجوز له ان یمس وجهہا وکفیها وان امن الشهوة لوجود الحرمة وانعدام الضرورة والبلوٰی. (۶/ ۳۷۰)-
وفی الھندیۃ : ولا یحل له این یمس وجھہا ولا کفیها وان کان یامن الشهرة وهذا اذا کانت شابة تشتهی. (۵/ ۳۲۹)-
(۲)۔ وفی الدر المختار: ولا باس بالمسابقة بالفرس والابل والرمی وحل الجعل ان شرط لمال من جانب واحد وحرم لو شرط من الجانبین لانه یصیر به قمارا لان القمار من القمر الذی یزداد تارة وینقص اخرٰی وسمی القمار قمارا لان کل واحد من المقامرین ممن یجوز ان یذهب ماله الی صاحبه ویجوز ان یستفید مال صاحبه وهو حرام بالنص. (۶/ ۴۰۲)-
وفی الھندیۃ : السباق یجوز فی اربعة اشیاء فی الخف یعنی البعیر وفی الحافر یعنی الفرس والبغل وفی النعل یعنی الرمی وفی المشی بالاقدام یعنی العدو وانما یجوز ذلك إذا کان البدل معلوما فی جانب واحد بان قال سبقتنی فلك کذا وان سبقتك فلا شئ لی علیك او علٰی القلب اما اذا کان البدل من الجانبین فهو قمار حرام. (۵/ ۳۲۴)-
وفی تفسیر ابن کثیر: قوله تعالٰی: ﴿یا ایها الذین اٰمنوا انما الخمر والمیسر﴾ الخ یقول تعالٰی ناهیا عباده المومنین عن تعاطی الخمر والمیسر وهو القمار قالو کل شئ من القمار فهو من المیسر: (۲/ ۱۲۷)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 4059کی تصدیق کریں
0     756
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کھیل کے دوران ، کھلاڑی کا بذریعہ یونیفارم جوئے اور قمار کی تشہیر (Surrogate Advertising) کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   جوا قمار 0
  • بنک میں رقم رکھواکرانعامی قرعہ اندازی میں شامل ہونا

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • نیٹ ورک مارکیٹنگ (آریوویدک)کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • فری لانسنگ میں ٹیم بناکر کام کرنا

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • سو یپ فیس یا بروکر کمیشن نہ ہونے کی صورت میں فاریکس ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 1
  • olymp" ٹریڈ پلیٹ فارم میں شمولیت اختیار کرنا

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • بیمہ پالیسی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • بائنری ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • اسنوکر کلب کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • پیسے دے کر کرکٹ میچ کھیلنے کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • کار ریس اور گھوڑوں کی ریس میں جُوا لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • قرعہ اندازی میں جوئے کی ایک صورت

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • کرکٹ ٹورنامنٹ میں فریقین سے رقم لیکر جیتنے والی ٹیم کو دینے کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • آن لائن نیٹ ورک مارکیٹنگ میں پیسے لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • "ریناٹس"کمپنی کا اشیاء کی فروختگی کیلئے ممبر در ممبر بنانا

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • PrPal آنلائن ارننگ کمپنی کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • یورو ٹکٹ اور لاٹری خریدنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • موٹر سائیکل کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   جوا قمار 0
  • پیسہ جمع کروا کر قرعہ اندازی کے ذریعے موٹر سائیکل وصول کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   جوا قمار 0
  • دو ٹیموں کا دونوں طرف سے رقم لگا کر کرکٹ یا کوئی بھی دوسرا کھیل کھیلنا

    یونیکوڈ   انگلش   جوا قمار 0
  • انشورنس کمپنی سے گاڑی کی مرمت کروانا

    یونیکوڈ   انگلش   جوا قمار 0
  • برطانیہ میں پریمیم بونڈز میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   جوا قمار 0
Related Topics متعلقه موضوعات