غسل

موجبِ غسل امور - موجب وضو اشیاء

فتوی نمبر :
40344
| تاریخ :
2020-04-27
طہارت و نجاست / طہارت / غسل

موجبِ غسل امور - موجب وضو اشیاء

۱۔ کن کن صورتوں میں غسل واجب یا فرض ہوتا ہے ؟ اور کن کن صورتوں میں وضوء ؟ براہِِ مہربانی ذرا تفصیل سے سمجھائیں۔
۲۔حیض کے دوران اور غسلِ جنابت فرض ہونے کے بعد ، قرآن کی تلاوت تو منع ہے، لیکن کیا اس دوران کلمۂ طیبہ ، استغفار ، درود شریف یا حدیث سے ثابت دوسری دعائیں زبانی پڑھنے کی اجازت ہے یا منع ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شہوت کے ساتھ منی خارج ہونے ، ہمبستری کرنے اور عورت کے لۓ حیض و نفاس سے پاک ہونے کے بعد غسل لازم ہو جاتا ہے ، جبکہ مرد و عورت کی اگلی اور پچھلی شرمگاہ سے کسی چیز کے نکلنے ، منہ بھر کر قے کرنے یا جسم کے کسی حصے سے خون نکل کر بہہ جانے ، یا چت لیٹ کر یا کسی چیز سے ٹیک لگا کر سونے وغیرہ سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔
جبکہ حیض و نفاس اور جنابت کے دوران کلمۂ طیبہ ، درود شریف ، استغفار یا دعائیں پڑھنا جائز اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الفتاوى الهندية : (الفصل الثالث في المعاني الموجبة للغسل و هي ثلاثة) منها الجنابة و هي تثبت بسببين أحدهما خروج المني على وجه الدفق و الشهوة من غير إيلاج باللمس أو النظر أو الاحتلام أو الاستمناء . (إلی قوله) (السبب الثاني الإيلاج) الإيلاج في أحد السبيلين إذا توارت الحشفة يوجب الغسل على الفاعل و المفعول به أنزل أو لم ينزل و هذا هو المذهب لعلمائنا . كذا في المحيط و هو الصحيح . كذا في فتاوى قاضي خان و لو كان مقطوع الحشفة يجب الغسل بإيلاج مقدارها من الذكر . كذا في السراج الوهاج . (إلی قوله) (و منها الحيض و النفاس) يجب الغسل عند خروج دم حيض أو نفاس و وصوله إلى فرجها الخارج و إلا فليس بخارج و لا يكون حيضا . كذا في التبيين . اھ(1/ 14)۔
و فی الفتاوى الهندية : (و منها) حرمة قراءة القرآن لا تقرأ الحائض و النفساء و الجنب شيئا من القرآن و الآية و ما دونها سواء في التحريم على الأصح إلا أن لا يقصد بما دون الآية القراءة مثل أن يقول الحمد لله يريد الشكر أو بسم الله عند الأكل أو غيره فإنه لا بأس به . هكذا في الجوهرة النيرة و لا تحرم قراءة آية قصيرة تجري على اللسان عند الكلام كقوله تعالى {ثم نظر} [المدثر: 21] أو {و لم يولد} [الإخلاص: 3] . هكذا في الخلاصة . (إلی قوله) و يجوز للجنب و الحائض الدعوات و جواب الأذان و نحو ذلك في السراجية . اھ (1/ 38)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبد الماجد حسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 40344کی تصدیق کریں
0     517
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • محض شرمگاہوں کے ملنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 3
  • غسلِ جنابت کے بعد عورت کی شرمگاہ سے مرد کی منی نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • خواتین کے لئے انزال کی صورت میں غسل کے احکام

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • خیالات کی وجہ سے قطرے نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • شاور سے غسل کا صحیح طریقہ کیا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • عورت کی شرمگاہ میں انگلی داخل کرنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • غسل کے بعد ناخن کاٹنے سے غسل کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 1
  • غسل کے بعد مستقل وضوکرنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • جنبی شخص کے لئے پلاسترکی پٹی پر مسح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • دانتوں پر چالیہ کے نشانات کی وجہ سے غسل متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • پیشاب کے بعدمنی کے قطرےآنےسے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • دورانِ غسل عورت کیلئے بالیوں کو حرکت دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • بیماری کی وجہ سے منی نکلنے پر غسل لازم ہوگا یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • احتلام ہوجانے کی صورت میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • مشت زنی سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 1
  • کیا بیوہ میکے میں عدت گزار سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • ’’باتھ ٹب‘‘ کے اندر غسلِ جنابت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • عورت کے فرج میں بطورِ علاج آلہ وغیرہ داخل کرنے سے غسل واجب ہوتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • سر میں درد کی وجہ سے غسل میں سر کے مسح پر اکتفاء کرنا

    یونیکوڈ   غسل 0
  • کیا غسل کرتے ہوئے وضو کرسکتے ہیں جبکہ کچھ بھی نہ پہنا ہوا ہو؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • غسلِ جنابت کے سلسے میں ، لوگوں سے شرمانے کی صورت میں تیمم کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • دانتوں پر بطورِ علاج لگی ہوئی پنوں کے ہوتے ہوۓ غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • مذی اور وَدی کے خروج سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • شرمگاہ میں دوائی رکھنے سےاور ڈاکٹر کی چیک کرنے سے وضو وغسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • دورانِ غسل بالٹی میں چھینٹے پڑجانے سے پانی کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
Related Topics متعلقه موضوعات