نکاح

لڑکا اور لڑکی کے ایجاب و قبول کو گواہ بذریعہ فون سنیں تو ایسے نکاح کا حکم

فتوی نمبر :
39816
| تاریخ :
معاملات / احکام نکاح / نکاح

لڑکا اور لڑکی کے ایجاب و قبول کو گواہ بذریعہ فون سنیں تو ایسے نکاح کا حکم

السلام علیکم!
میرا سوال یہ ہے کہ ایک لڑکے اور لڑکی نے ایک مجلس میں بیٹھ کر نکاح کیا ہے اور دونوں گواہ فون پے موجود تھے ،جو کہ لڑکے کے رشتے دار اور جاننے والے تھے ؟ کیا انکا نکاح ہو گیا ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ شرعاً نکاح کے درست منعقد ہونے کیلئے لڑکا، لڑکی یا ان کے مقرر کردہ وکیلوں اور گواہوں کا ایک مجلس میں موجود ہونا شرط ہے، اس لئے اگر لڑکے اور لڑکی نے مجلس عقد میں گواہوں کی موجودگی میں ایجاب و قبول نہ کیا ہو، بلکہ گواہوں نے فون پر ان کا ایجاب و قبول سنا ہو تو اس سے شرعاً ان کا نکاح منعقد نہیں ہوا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في التاتارخانية: وفى الخانية: من شرائط النكاح الشهادة عندنا (الى قوله) وفي نصاب الذرائع : وشرطه ان يكون كلا شطريہ بحضور شاھدین حرین عاقلين بالغین مسلمین او حضور رجل وامرأتين۔اھ (2/608)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 39816کی تصدیق کریں
0     760
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات