احکام حج

خاتون کا بغیر محرم عورتوں کے گروپ کے ساتھ حج پر جانا؟

فتوی نمبر :
38741
| تاریخ :
2019-11-24
عبادات / حج و عمرہ / احکام حج

خاتون کا بغیر محرم عورتوں کے گروپ کے ساتھ حج پر جانا؟

ایک عورت جس کا کوئی محرم نہیں ، عمر پینتالیس سال ہے، عورتوں کے گروپ میں حج پر جا سکتی ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

عورت چاہے جوان ہو یا بوڑھی، اس کے لیے بغیر محرم عورتوں کے گروپ کے ساتھ حج پر جانا جائز نہیں ،جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی صحیح المسلم : عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «لَا يَحِلُّ لِامْرَأَةٍ، تُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ، تُسَافِرُ مَسِيرَةَ ثَلَاثِ لَيَالٍ، إِلَّا وَمَعَهَا ذُو مَحْرَمٍ» اھ (2/975)۔
و فی البحر الرائق : وهي يشترط فی حج المرأة من سفر زوج أو محرم بالغ عاقل غير مجوسي ولا فاسق مع النفقة عليه وأطلق المرأة فشمل الشابة والعجوز لإطلاق النصوص والمرأة هي البالغة اھ (2/339)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 38741کی تصدیق کریں
0     546
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات