احکام حج

حج و عمرہ کی نیت سے شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کے لیے تصویر کھنچوانا

فتوی نمبر :
38049
| تاریخ :
2019-08-24
عبادات / حج و عمرہ / احکام حج

حج و عمرہ کی نیت سے شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کے لیے تصویر کھنچوانا

السلام علیکم !سوال یہ ہے کہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ پر تصویر لگانا کیسا ہے؟ اور اگر جانا ہے حج اور عمرے کے لیے اور تصویر کے بغیر نہ شناختی کارڈ بنتا ہے نہ پاسپورٹ ،کیا پھر حج اور عمرے کا ثواب مل جائے گا؟ ہمیں کسی نے کہا ہے کہ تصویر نہ نکلوا ئیں آپ کو ایسے ہی ثواب مل جائے گا برا ئے مہربانی راہنمائی کریں ۔ جزاک اللہ !

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ شرعاً تصویر کشی میں اگر چہ کوئی شبہ نہیں ، اور اس پر سخت وعیدیں بھی وارد ہوئی ہیں، مگر چونکہ قانونا ًپاسپورٹ ، شناختی کارڈ وغیرہ کے لیے تصویر لگانا جزء لازم بن گیا ہے، اس لیے ضرورتا ًاس کی اجازت دی گئی ہے ، اس لیے سائل مذکور اغراض کے لیے تصویرکھنچو اسکتا ہے، چنانچہ پاسپورٹ یا شناختی کارڈ نہ بنانے کی صورت میں صاحبِ استطاعت ہونے پر ترک فریضہ کا گناہ لازم ہو گا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی شرح الاشباہ الناظائر : الضرورۃ تبیح المحظورات ،ومن ثم جاز اکل المیتہعند المخمضہ اھ (1/251)۔
و فی الہدایۃ : الحج واجب على الأحرار البالغين العقلاء الأصحاء إذا قدروا على الزادوالراحلة فاصلا عن المسكن وما لا بد منه وعن نفقة عياله إلى حين عوده وكان الطريق آمنا " وصفه بالوجوب وهو فريضة محكمة ثبتت فرضيته بالكتاب وهو قوله تعالى: {وَلِلَّهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ} [آل عمران: 97] الآية " ولا يجب فی العمر الا مرة واحدة اھ (1/132)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 38049کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات