احکام حج

سفرِ حج میں نماز قصر کریں گے یا اتمام

فتوی نمبر :
38046
| تاریخ :
2019-08-24
عبادات / حج و عمرہ / احکام حج

سفرِ حج میں نماز قصر کریں گے یا اتمام

السلام علیکم! کیا فرماتے ہیں اہل علم حضرات کہ ہم 8 ذی الحجہ سے تیرہ دن پہلے مکہ پہنچے، مسئلہ کی رو سے ہم مسافر تھے احکامِ حج پورے کرنے کے بعد واپس مکہ آگئے، اور مکہ میں اب 15 دن کے قیام کی نیت کی،تو اب بھی ہم نماز قصر پڑھیں یا اتمام کریں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل اور ان کے ہمراہ جتنے لوگوں نے حج کے بعد مکہ مکرمہ میں پندرہ دن یا اس سے زیادہ ٹھہرنے کی نیت کی ہے ، وہ ازروئے شرع مقیم ہیں ، ان پر انفرادی نمازوں میں بھی اتمام لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الهدایة: و لا یزال علی حکم السفر حتی ینوی الإقامة فی بلدة أو قریة خمسة عشر یوماً أو أکثر وإن نوی أقل من ذلك قصر اھ(۱/ ۱۶۶)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 38046کی تصدیق کریں
0     960
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات