گناہ و ناجائز

Oriflame کمپنی کا ممبر بننے کاحکم

فتوی نمبر :
37753
| تاریخ :
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

Oriflame کمپنی کا ممبر بننے کاحکم

السلام علیکم! کمپنی Oriflame میں رجسٹر کروا کے کام کرنے سے متعلق معلوم کرنا ہے کہ اس میں ممبر بنانے پر آپ کا فتویٰ کیا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور اور ی فلیم (Oriflame) کمپنی کی جائز مصنوعات کی فقط خرید و فروخت میں شرعا ًکوئی حرج نہیں، البتہ اس میں جو ممبر سازی کا طریقہ کار ہے، اس میں عموماً نیٹ ورک مارکیٹنگ، جوا اور اس جیسی دیگر شرعی خرابیاں پائی جاتی ہیں، اس لئے مذکور کمپنی کی طرف سے جاری کردہ اسکیم کا ممبر بننے اور اس کے ذریعہ نفع حاصل کرنے سے اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما قال الله تعال : ﴿يٰا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوه لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ، إِنَّمَا يُرِيدُ الشَّيْطَانُ أَنْ يُوقِعَ بَيْنَكُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاءَ فِي الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ وَيَصُدَّكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ وَ عَنِ الصَّلاةِ فَهَلْ أَنتُمْ مُنْتَهُونَ (المائدة 90/91) والله اعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عمرفاروق شیخ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 37753کی تصدیق کریں
0     595
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات