کیا میاں بیوی اگر ایک رات میں ایک مرتبہ ہمبستری کے بعد دوبارہ ہمبستری کرنا چاہیں تو دوبارہ ہمبستری سے پہلے دونوں پر غسل کرنا فرض ہوگا؟ برائے مہربانی اس بارے میں بتائیں۔
میاں بیوی کا ایک رات میں ایک مرتبہ ہمبستری کرنے کے بعد دوبارہ ہمبستری کرنے سے قبل غسل کرنا کوئی لازم اور ضروری نہیں، تاہم دوسری مرتبہ ہمبستری سے پہلے وضو یا غسل کرنا بہتر ہے۔
كما فی سنن ابی داؤد : حدثنا مسدد بن مسرهد ، حدثنا إسماعیل ، حدثنا حمید الطویل ، عن أنس : ’’أن رسول الله ﷺ طاف ذات یوم علی نسائه فی غسل واحد‘‘ . (ج۱، ص۵۶)-
و فی الشامیة : تحت قوله (ظاهر الأحادیث) فیستفاد من هذه الأحادیث أن المعاودة من غیر وضوء و لا غسل بین الجماعین أمر جائز ، و أن الأفضل أن یتخللها الغسل أو الوضوء . اهـ (ج۱، ص۱۷۶)-