ایمان

کیا ’’فرعون کی بیوی اپنے مسائل کے حل کے لیے اس کے پاس نہیں جاتی تھی“کہنے والے دائرہ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے؟

فتوی نمبر :
36882
| تاریخ :
عقائد / ایمان و کفر / ایمان

کیا ’’فرعون کی بیوی اپنے مسائل کے حل کے لیے اس کے پاس نہیں جاتی تھی“کہنے والے دائرہ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے؟

جھگڑوں کے دوران میری بیوی مجھے "فرعون" کہہ کر پکارتی ہے، ( جو کہ موسیٰ علیہ السلام کے دور میں تھا)۔ ایک ایسے ہی جھگڑے کے دوران جبکہ وہ بعض امور کے بارے میں شکایت کر رہی تھی اور چاہتی تھی کہ میں اس کے واسطے کچھ کروں، اور مجھے ’’فرعون “ کہہ کر پکار بھی رہی تھی تو میں نے اس کو یہ جواب دیا کہ ’’فرعون کی بیوی اپنے مسائل کے حل کے لیے اس کے پاس نہیں جاتی تھی‘‘۔ میرا یہ کہنا مجھے دائرہ اسلام سے خارج تو نہیں کر دے گا؟
میری بیوی مجھے منع کرتی ہے ان ویڈیوز کے چلانے سے جو کہ انٹر نیٹ پر بچوں کی تعلیم کی غرض سے ڈالی گئی ہوتی ہیں، کیونکہ اس میں میوزک یا بعض غیر اسلامی تصورات کی آمیزش ہوتی ہے جیسا کہ کر سمس و غیر ہ۔ مگر میں کبھی کبھار انہیں چلا لیتا ہوں۔ اسی طرح وہ مجھے فیملی کے مسائل کے بارے میں اسلامی ہدایات سے بھی آگاہ کرتی رہتی ہے، اور ان ہدایات سے بھی جن کا تعلق مالی معاملات سے ہو یا اس بات سے کہ اسلامی طرز زندگی کو عام حالات میں کس طرح اپنایا جاتا ہے۔ مگر بعض اوقات میں اس کی باتوں سے اتفاق نہیں کرتا، ان معلومات کی بناء پر جو مجھے دین کے بارے میں اور مذکورہ امور کے بارے میں حاصل ہیں۔ اور جھگڑے کی گرما گرمی کے دوران اگر وہ اس قسم کی کوئی بات کرتی کہ " ایسا کرنے سے جہنم میں چلے جاؤ گے " ۔ اور میرا دل یہ بات جان رہا ہوتا ہے کہ میں جو کہہ رہا ہوں وہ بھی قرآن اور حدیث ہی کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں۔ میں جواب دیتا ہوں کہ ”تو چلا جاؤں گا جہنم میں‘‘۔ میرے دل میں ان باتوں کے کہنے سے باوجود ان پر یقین ہونے کے ، صرف جھگڑا ختم کرنا مقصد ہوتا ہے۔ مجھے معلوم ہے کہ ان باتوں کو نہ کہنا ہی بہتر تھا، مگر بعض اوقات ہو ہی جاتا ہے۔ کیا میں ان باتوں کی وجہ سے دائرہ اسلام سے خارج ہو گیا ہوں ؟ میں ایک با عمل مسلمان ہوں ( نماز ، ڈاڑھی ، روزہ، حج، زکوۃ وغیرہ ) ، اور میری بیوی بھی با عمل مسلمان ( زیادہ اہتمام کرنے والی) ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بیوی کے ساتھ مکالمہ کے دوران سائل کا یہ کہنا کہ ’’فرعون کی بیوی اپنے مسائل کے حل کے لیے اس کے پاس نہیں جاتی تھی“ کفر یہ جملہ نہیں ہے ، اس لئے مذکورہ جملہ کہنے سے اور اسی طرح اس کے بعد اپنے آپ کو حق پر سمجھتے ہوئے بیوی کو خاموش کرانے اور جھگڑے کو ختم کرنے کی غرض سے یہ کہنے سے کہ ’’تو چلا جاؤں گا جہنم میں“ اس کے ایمان پر تو کوئی اثر نہیں پڑا، اور دونوں حسب سابق میاں بیوی کی طرح زندگی بسر کر سکتے ہیں۔ مگر زوجین کے درمیان چھوٹی موٹی باتوں پر بحث و مباحثہ مناسب نہیں، اسی طرح سائل کی بیوی کا سائل کو فرعون کہہ کر پکارنا انتہائی نامناسب اور بے ادبی پر مبنی عمل ہے ، جس کی وجہ سے وہ سخت گناہ گار ہو رہی ہے۔ اس پر لازم ہے کہ اپنے خاوند کے لیے اس قسم کے جملے استعمال کرنے سے احتراز کرے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 36882کی تصدیق کریں
0     2
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خودکشی میں ناکامی کے بعد تجدیدایمان یاتجدیدنکاح لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 1
  • کیا غیر عربی میں اقرار ایمان معتبر ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 2
  • عقیدہ کے متعلق برے خیالات کا آنا

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 1
  • ایمان کی تعریف اور ایمان میں کمی زیادتی کا مطلب

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 2
  • غصہ میں قرآنِ کریم زمین پر پٹخنے کا حکم، اور حالت حیض زبردستی پیچھے کے راستہ صحبت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 7
  • کیا اللہ تعالیٰ عرش پر ہیں یا ہر جگہ موجود ہیں؟

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • ’’میں شریعت کو نہیں مانتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 3
  • نبی کریم ؐ اور صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 2
  • امام ابو حنیفہ کے نظریے کہ" ایمان تصدیقِ قلبی کا نام ہے"کی وجہ سے ان پر فرقہ مرجئہ میں سے ہونے کا الزام

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’خاتم کا معنیٰ آخری نبی نہیں ہے‘‘ کہنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کفریہ گانوں کے گنگنانے سے آدمی کافر ہوجاتا ہے

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اللہ تعالیٰ کی صفات کے تعدد سے تعددِذات کا لازم نہ ہونا

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • ملازمت کے حصول کیلئے اپنے آپ کو قادیانی ظاہر کرنا

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’گانا سننے میں کوئی گناہ تونہیں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کیا نبی کریم ﷺ نے اللہ رب العزت کو دیکھا ہے؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • دعا میں ’’اب تو آجا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کیا اللہ تعالیٰ ساتواں آسمان پر ہیں، اگر نہیں تو کہاں ہیں؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • غیر مسلموں کی عبادت گاہیں تعمیر کروانا

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’تیرا دین چودوں‘‘جیسے کلمات کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اگر کسی شخص تک نبی آخر الزمان کی خبر نہ پہنچی ہو تو کیا وہ گناہ گار ہوگا؟اور جس کی قسمت میں ہدایت نہ ہو وہ کیوں گناہ گار ہوگا؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • عقیدہ حیاۃ الانبیاء

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • داڑھی کو برا سمجھنا ,اس کی توہین و تحقیر کرنا اورنجومیوں کو ہاتھ دکھانا

    یونیکوڈ   ایمان 2
  • اللہ تعالیٰ ہربندہ مؤمن کے دل میں موجود ہیں کا مطلب اور اچھی یا بری سوچ اللہ کی طرف سے ہونے کا مطلب

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • امت محمدیہ سے کیا مراد ہے؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اللہ تعالیٰ کے ہر جگہ موجود ہونے کی وضاحت

    یونیکوڈ   ایمان 1
Related Topics متعلقه موضوعات