عورتوں کیلئے ڈاکٹر کا شعبہ اختیار کرنا کیسا ہے؟ میڈیکل میں انہیں مرد مریض بھی دیکھنے پڑیں گے بیس گھنٹوں تک کی ڈیوٹی بھی دینی ہوگی، رات میں ہسپتال میں ڈیوٹی بھی کرنی پڑے گی، میری بیوی نے ایم بی بی ایس کیا ہے، اب اس کی ہاؤس جاب کا ٹائم ہے میڈیکل شعبہ میں مرد عورت کا فرق نہیں کیا جاتا۔
واضح ہو کہ عورت کا نان نفقہ اللہ رب العزت نے مرد کے ذمہ رکھا ہے، اس لئے بلا ضرورت عورت کا گھر سے باہر جاکر نوکری کرنا درست نہیں، البتہ اگر سائل کی بیوی اپنی تعلیمی افادے واستفادے کی غرض سے نوکری کرنا چاہے تو درجِ ذیل شرائط کی پاسداری کے ساتھ سائل کی اجازت سے کرسکتی ہیں:
(۱) دورانِ ڈیوٹی کسی قسم کی زیب و زینت، خوشبو وغیرہ کا استعمال نہ کرے۔
(۲) تمام بدن بالخصوص چہرہ کے چھپانے کا اہتمام کرے۔
(۳) برقعہ وغیرہ سادہ اور ڈھیلا استعمال کرے۔
(۴) غیر محارم کےساتھ خلوت، فضول گوئی، ہنسی مذاق اور بے تکلفی سے بھی اجتناب کرے۔
(۵) اگر غیر محارم مریض کو دیکھنے اور بات چیت کرنے کی ضرورت پیش آئے تو لہجے میں لچک نہ رکھے۔
(۶) نگاہوں کی مکمل حفاظت کرے۔
(۷) ملازمت کی وجہ سے شوہر کے حقوق ضائع نہ ہوں، خاص طور پر بیوی کا رات گزارنا شوہر کے پاس یہ شوہر کا حق ہے۔
(۸) نمازوں کے اوقات کا اہتمام کرے۔
قال تعالیٰ: ﴿وقل للمؤمنات یغضضن من أبصارہن ویحفظن فروجہن ولا یبدین زینتہن إلا ما ظہر منہا ولیضربن بخمرہن علی جیوبہن﴾ الآیۃ۔ (سورۃ النور ۳۱)۔
وقال تعالٰی ﴿یا ایہا النبی قل لاأزواجک وبناتک ونساء المؤمنین یدنین علیہن من جلابیبہن﴾ الآیۃ (سورۃ الاحزاب: ۵۹)
وفی سنن الترمذی: المرأۃ عورۃ اذا خرجت استشرفہا الشیطان۔ (ج۲، ص۲۲۲)
وفی الفقہ الاسلامی وادلتہ: إذا عملت الزوجۃ نہارًا أو لیلًا خارج المنزل کالطبیبۃ والمعلمۃ والمحامیۃ والممرضۃ الصانعۃ، فالمقرر فی القانونین المصری والسوری أنہ إذا رضی الزوج بخروجہا ولم یمنعہا من العمل، وجبت لہا النفقۃ (الی قولہ) وللزوجۃ أن تعمل فی البیت عملًا لا یضعفہا ولا ینقض جمالہا، وللزوج أن یمنعہا مما یضرہا۔ اھـ (ج۷، ص۲۹۲، ۲۹۳) واللہ اعلم بالصواب
عورت کے پستان کو اور مرد کے عضو خاص کو بڑھانے کے لیے دواء یا کریم استعمال کرنے کا حکم
یونیکوڈ علاج و دواء 0Bone Marroz یعنی ایک انسان کی ہڈی کے اندر کا گودا ،کسی مریض کی Vein میں داخل کرنا
یونیکوڈ علاج و دواء 0ادارے کے ڈاکٹر کا مریضوں کو مفت ٹیسٹ کے بجائے پرائیویٹ ٹیسٹ کی ترغیب دینے کا حکم
یونیکوڈ علاج و دواء 0کمپنی کے ملازمین کا علاج معالجہ کے لیے میڈیکل انشورنس کارڈ کی سہولیت استعمال کرنا
یونیکوڈ علاج و دواء 0