نکاح

شادی شدہ آدمی کا چھپ کر شادی کرنا

فتوی نمبر :
35919
| تاریخ :
معاملات / احکام نکاح / نکاح

شادی شدہ آدمی کا چھپ کر شادی کرنا

السلام علیکم!
بعد سلام عرض ہے کہ میں ایک پچاس سالہ بیوہ سے نکاح کرنا چاہتا ہوں درجِ ذیل شرائط پر جس پر بیوہ بھی راضی ہے، اور واضح رہے کہ میری عمر تیس سال ہے اور بیوہ کے پانچ بچے ہیں -
پہلی شرط: گھر کیلئے جتنا خرچہ آپ دے سکتے ہو ٹھیک ہے باقی میں فکسڈ رقم آپ پر لاگو نہیں کرونگی-
دوسری شرط: آپ کی جتنی جائیداد ہے اس سے میرا اور میرے بچوں کا کوئی کام نہیں اور نہ ہی وراثت میں کچھ چاہیئے مجھے اور میرے بچوں کو
تیسری شرط: میں اپنا ولی خود ہوں، صرف اسلامی شرط کو پورا کرنے کیلئے دو گواہ ہونگے -
چوتھی شرط: نکاح کے بارے میں کسی کو نہیں بتائیں گے اور خفیہ رکھیں گے، مذکورہ بالا شرائظ پر میں بھی راضی ہوں اور چوتھی شرط رکھنے کی مکمل وجہ صرف معاشرے کی رکاوٹ سے بچنے کیلئے ہے، آپ براہِ مہربانی رہنمائی فرمائیں کہ کیا ان شرائط کے تحت نکاح ہو گا یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے یہ وضاحت نہیں کی کہ مذکور خاتون سوال میں درج شرائط کیوں لگانا چاہتی ہیں، تاہم مذکور خاتون کا اپنے نان نفقہ میں تخفیف کرنا اور شوہر کو رعایت دینا تو درست ہے ، مگر شادی کو چھپانا درست نہیں ، اس لئے دونوں کو چاہیئے کہ اس شرط کو ختم کر کے باہم نکاح کریں۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في بدائع الصنائع: قول مالك أن النكاح إنما يمتاز عن السفاح بالإعلان فإن الزنا يكون سرا فيجب أن يكون النكاح علانية وقد روي عن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - أنه نهى عن نكاح السر والنهي عن السر يكون أمرا بالإعلان؛ لأن النهي عن الشيء أمر بضده، وروي عنه - صلى الله عليه وسلم - أنه قال: «أعلنوا النكاح ولو بالدف۔اھ (2/252)
وفيه ايضاً: وأما ركن النكاح فهو الايجاب والقبول۔اھ (2/229)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 35919کی تصدیق کریں
0     650
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات