نکاح

کیا دوسری شادی کے لئے والدین کی اجازت ضروری ہے؟

فتوی نمبر :
35846
| تاریخ :
معاملات / احکام نکاح / نکاح

کیا دوسری شادی کے لئے والدین کی اجازت ضروری ہے؟

میری پہلی شادی ۲۰۰۵ میں ہوئی ۔میرے پانچ بچے ہیں۔ میری بیوی بیمار رہنے لگی ہے ،اور وہ مجھے کہہ رہی ہے: آپ دوسری شادی کر لیں۔ کیا اس کے لیے مجھے اپنے والدین یا بیوی کے والدین سے اجازت لینا ضروری ہے ، کیونکہ میرے والدین راضی نہیں ہو رہے ہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل اگر دوسری شادی کرنے کے بعد دونوں بیویوں کے حقوق واجبہ مثلِ نان و نفقہ ورہائش وغیر ہ برابری کے ساتھ ادا کرنے کی استطاعت رکھتا ہو ،تو اس کا دوسری شادی کرنا جائز ہے، اور اس سلسلے میں اس کے لیے اپنے والدین یا پہلی بیوی کے والدین سے اجازت لینا اگرچہ شر عاضروری نہیں، لیکن سائل کو چاہیے کہ مذکور اقدام سے پہلے اپنے بڑوں کو اعتماد میں لے، تاکہ بعد میں کسی قسم کی رنجش پیدا نہ ہو۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 35846کی تصدیق کریں
0     216
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات