کیا موبائل پر بغیر وضو کے تلاوت کرسکتے ہیں؟
موبائل فون کی اسکرین دیکھ کر بلا وضو تلاوت کرنا بھی جائز ہے، البتہ اگر ورق الٹنے یا صفحات تبدیل کرنے کے لئے اسکرین کو ہاتھ لگانے کی ضرورت پڑتی ہو تو ایسی صورت میں وضو کرکے ورقے الٹنا اور صفحات بدلنا لازم ہے۔
فی البدائع: وعند الشافعی یباح له مس المصحف من غیر غلاف وقاس المس علی القراءۃ (الٰی قوله) واعتبار المس بالقراءة غیر سدید لأن حکم الحدث لم یظهر فی الفم وظهر فی الید بدلیل أنه افترض غسل الید ولم یفترض غسل الفم فی الحدث فبطل الاعتبار اھ (۱/ ۳۳) واللہ اعلم بالصواب
موبائل میں گانے بھرے ہوئے ہوں تو اس میں تلاوت بھروا سکتے ہیں یا نہیں؟
یونیکوڈ قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0