احکام حج

حج کرنے والے حضرات "منی "میں قصر کریں گے یاپوری نماز پڑھیں گے؟

فتوی نمبر :
35084
| تاریخ :
2018-08-11
عبادات / حج و عمرہ / احکام حج

حج کرنے والے حضرات "منی "میں قصر کریں گے یاپوری نماز پڑھیں گے؟

السلام علیکم !حج کے متعلق چند مسائل کے بارے میں راہنمائی درکار ہے :
(ا) کیا زندہ شخص کی طرف سے عمرہ ہو سکتا ہے؟(۲) اگر ۱۵ دن سےزیادہ مکہ میں قیام ہو تو حاجی منیٰ،مزدلفہ اور عرفات میں نماز پوری پڑھے گا یا قصر کرے گا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(ا)نفلی کوئی بھی عبادت عمرہ وغیرہ کر کے زندہ یا مردہ کو اس کا ثواب پہنچانا جائز اور درست ہے ۔
(۲)جو شخص مکہ مکرمہ میں مقیم ہو یا وہ پندرہ دن یا اس سے زیادہ ٹھہرنے کا ارادہ رکھتا ہو ایسا شخص حج کے ایّام میں منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں پوری نماز پڑھے گا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار : الأصل أن كل من أتى بعبادة ما،له جعل ثوابها لغيره وإن نواهاعند الفعل لنفسه لظاهر الأدلة. اھ (2/595)۔
و فی الہندیة : ولا يزال على حكم السفر حتى ينوي الإقامة في بلدة أو قرية خمسة عشر يوما أو أكثر، كذا في الهداية. اھ (1/139)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 35084کی تصدیق کریں
0     456
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات