مجھے پوچھنا تھا کہ اگر سو کر اٹھنے کے بعد وہم ہوجائے کہ غسل فرض ہوا ہے یا نہیں ، تو اس کا کیا حکم ہے۔
نیند سے بیدار ہونے کے بعد اگر جسم یا کپڑوں وغیرہ پر منی کے اثرات نہ ہوں تو محض احتلام کے وسوسے اور خیال آنے سے غسل واجب نہیں۔
کما فی حاشیة الطحطاوی علی مراقی الفلاح : و" منها "ودي" بإسكان الدال المهملة و تخفيف الياء و هو ماء أبيض كدر ثخين لا رائحة له يعقب البول و قد يسبقه أجمع العلماء على أنه لا يجب الغسل بخروج المذي و الودي "و" منها "احتلام بلا بلل" اھ (ص/101)۔