ادائیگی حج کے لیے عورت اپنے کون کون سے رشتہ داروں کے ساتھ سفر کر سکتی ہے ؟ ایک عورت فریضہ حج کی ادئیگی کے لیے اپنی بہن اور اس کے شوہر بہنوئی کے ساتھ اور اسی طرح اپنی بیٹی اور اس کے شوہر داماد کے ساتھ سفر کر سکتی ہے ؟
جن محارم کے ساتھ عقد نکاح کر ناشر عا جائز نہیں اُن کے ساتھ اور اپنے شوہر کے ساتھ سفر حج کرنا جائز ہے ، جبکہ مذکور رشتوں میں سے داماد کےساتھ اگر اس کی بیوی بھی جارہی ہو اور کسی قسم کے فتنہ کا اندیشہ نہ ہو تو سفر حج پر جانا جائز ہے، ورنہ نہیں،
كما فی الدر : ومع زوج او محرم ولو عبدا اوذميا او برضاع اھ۔
و فی الشامية : والمحرم من لا يجوز له مناكحتها على التابيد بقرابة او رضاع اوصهرية اھ(464/2)۔