ایک بھائی اپنی مرضی سے شادی کرنا چاہتا ہے جبکہ اس کے والدین راضی نہیں، کیا دوسرے بھائی اس کی شادی کرا سکتے ہیں؟
والدین اگر کسی معقول وجہ کی بناء پر شادی پر راضی نہ ہوں تو دوسرے بھائی کو اس بھائی کی شادی میں معاونت کرنا گناہ اور والدین کی نافرمانی پر مشتمل عمل ہے جس سے احتراز لازم ہے، تاہم اگر والدین کسی معقول وجہ سے ناراض نہ ہوں اور اس بھائی کی معاونت سے اس پر بھی ناراض ہونے کا اندیشہ نہ ہو تو معاونت کرنے میں کوئی حرج نہیں ۔
كما في الهداية: قال: النكاح ينعقد بالايجاب والقبول بلفظين يعبر بهما عن الماضى (إلى قوله) ولا ينعقد نکاح المسلمين إلا بحضور شاهدین حرين عاقلين بالغين مسلمين رجلين او رجل وامرأتين عدولا كانوا أو غير عدول أو محدودين فى القذف۔اھ (2/306)