شعائر اسلام

کسی مہینہ کی خبر دینے پر جنت کے وعدہ والی احادیث کا حکم

فتوی نمبر :
33350
| تاریخ :
2018-03-05
آداب / شعائر اسلام / شعائر اسلام

کسی مہینہ کی خبر دینے پر جنت کے وعدہ والی احادیث کا حکم

السلام علیکم! محترم آجکل فیس بک پر کچھ احادیث مبارکہ چلی ہوئی ہیں اسلامی مہینوں کے بارے میں کہ جس شخص نے ان مہینوں ( رمضان المبارک ، ربیع الاول ) کی خبر کسی دوسرے شخص کو سب سے پہلے دی اس پر جہنم کی آگ معاف کردی گئی۔ براہ مہربانی اس کی تصدیق کردیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ذخیرۂ احادیث میں ایسی کوئی حدیث موجود نہیں جس میں کسی نئے مہینے کی اطلاع دینے پر جہنم کی آگ حرام ہونے کی خوشخبری سنائی گئی ہو، لہذا ایسی من گھڑت روایات کو فیس بک وغیرہ کے ذریعے لوگوں میں عام کر دینا انتہائی سخت گناہ کی بات ہے جس پر احادیث مبارکہ میں سخت قسم کی وعید وارد ہوئی ہے، لہذا بغیر تحقیق کے ایسی بے بنیاد روایات کو لوگوں کے درمیان عام کرنے سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی البضاعۃ المرجاۃ لمن یطالع المرقاۃ فی شرح المشکوٰۃ: عن عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما، قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم بلغوا عنی و لو آیۃً، و حدثوا عن بنی اسرائیل و لا حرج، و من کذب علی‘ متعمداً فلیتبوأ مقعدہ من النار رواہ البخاری ( ۱/ ۴۴۶)۔ واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبد المنان ارشد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 33350کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • اللہ کے نام کی تعظیم و تکریم اور سر جھکانا

    یونیکوڈ   اسکین   شعائر اسلام 0
  • کسی مہینہ کی خبر دینے پر جنت کے وعدہ والی احادیث کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شعائر اسلام 0
  • اللہ تعالیٰ کے جلالی وجمالی نام، ان کی تاثیر اور ورد

    یونیکوڈ   شعائر اسلام 1
  • کیا داڑھی کا اسلام میں کوئی تصور نہیں؟

    یونیکوڈ   شعائر اسلام 0
  • اللہ کے ساتھ لفظ ِ میاں لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   شعائر اسلام 0
  • اللہ تعالٰی کو قرآن زیادہ محبوب ہے یانبیﷺ ؟

    یونیکوڈ   شعائر اسلام 0
  • مسائل شریعت میں اختلاف کے اسباب کیا ہیں؟

    یونیکوڈ   شعائر اسلام 0
  • مجبوری کی بنا پر قبلہ رخ بنے بیت الخلاء میں قضاء حاجت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شعائر اسلام 0
  • کفن میں عہد نامہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   شعائر اسلام 0
  • مریض کے لئے مجبوری میں قبلہ رخ بنائے ہوئے باتھ روم کا حکم

    یونیکوڈ   شعائر اسلام 0
Related Topics متعلقه موضوعات