شعائر اسلام

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا حیا ومیتاً رحمۃ للعالمین ہونا

فتوی نمبر :
6221
| تاریخ :
آداب / شعائر اسلام / شعائر اسلام

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا حیا ومیتاً رحمۃ للعالمین ہونا

السلام علیکم !مفتی صاحب معلوم یہ کرنا تھا کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کے بھیجا ،اور کلمہ کے آخر میں " ہیں " آتا ہے " تھا "نہیں، تو کیا یہ کہنا صحیح ہے کہ آپ نبی پاک " رحمت للعلمین" تھے، یا غلط ہے ۔ یا یہ کہا جائے کہ" رحمت العلمین" ہیں ۔
دوسرا یہ ہے کہ میلاد کرنا چاہیے، عورتوں کا ہو یا مردوں کا؟ ثابت نہیں تو کیا ثواب بھی نہیں، کیونکہ میلاد میں اللہ اور رسول کی بڑھائی بیان کی جاتی ہے نہ کہ کوئی اور چیز ۔جلد جواب کا انتظار رہے گا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا حیاً ومیتاً رحمۃ للعالمین ہونا مسلم ہے ، اس لیے مذکور دونوں اطلاقات (تھے اور ہیں) درست ہیں، جبکہ کلمہ میں ’’ہیں‘‘کا ترجمہ عربی گرامر کے اعتبار سے ہے اور آپ کی نبوت تا قیامت ہے۔ جہاں تک مجلس میلاد کا تعلق ہے تو اس کا حکم یہ ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم بعثت کے بعد تئیس سال تک بقید حیات رہے، اس کے بعد تیس سال خلافت راشدہ کے گزرے اور اس کے بعد ایک سو دس ہجری تک صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا دور تقریبا ۲۲۰ھ کے لگ بھگ تابعین اور تبع تابعین رحمہم اللہ کا دور رہا ہے، جو خیر القرون کا دور کہلاتا ہے، لیکن اس دور میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے کامل عشق و محبت کے باوجود دور تک بھی اس کی کوئی مثال نہیں ملتی اور نہ ہی کوئی یہ ثابت کر کے دکھا سکتا ہے۔ بلکہ یہ بدعت ۶۰۴ ہجری میں ایک بادشاہ مظفر الدین کو کری بن اربل کے حکم سے ایجاد ہوئی ۔ چنانچہ امام اہل سنت و الجماعت مولانا سرفراز خان صفدر صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب راہ سنت میں امام احمد بن محمد مصری مالکیؒ کے حوالہ سے لکھا ہے ۔ اس کتاب کا مطالعہ کیا جاسکتا ہے ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عمران قربان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 6221کی تصدیق کریں
0     78
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • اللہ کے نام کی تعظیم و تکریم اور سر جھکانا

    یونیکوڈ   اسکین   شعائر اسلام 0
  • کسی مہینہ کی خبر دینے پر جنت کے وعدہ والی احادیث کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شعائر اسلام 0
  • اللہ تعالیٰ کے جلالی وجمالی نام، ان کی تاثیر اور ورد

    یونیکوڈ   شعائر اسلام 1
  • کیا داڑھی کا اسلام میں کوئی تصور نہیں؟

    یونیکوڈ   شعائر اسلام 0
  • نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا حیا ومیتاً رحمۃ للعالمین ہونا

    یونیکوڈ   شعائر اسلام 0
  • دین اسلام کی چند خصوصیات

    یونیکوڈ   شعائر اسلام 0
  • اللہ کے ساتھ لفظ ِ میاں لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   شعائر اسلام 0
  • اللہ تعالٰی کو قرآن زیادہ محبوب ہے یانبیﷺ ؟

    یونیکوڈ   شعائر اسلام 0
  • غیر مسلم اگر اسلامی بے حرمتی کریے تو مسلمانوں کو کیا کرنا چایئے؟

    یونیکوڈ   شعائر اسلام 0
  • مسائل شریعت میں اختلاف کے اسباب کیا ہیں؟

    یونیکوڈ   شعائر اسلام 0
  • مجبوری کی بنا پر قبلہ رخ بنے بیت الخلاء میں قضاء حاجت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شعائر اسلام 0
  • کفن میں عہد نامہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   شعائر اسلام 0
  • مریض کے لئے مجبوری میں قبلہ رخ بنائے ہوئے باتھ روم کا حکم

    یونیکوڈ   شعائر اسلام 0
  • جب ذولاقرنین ؒدیوار بنا رہے تھے تو یاجوم ماجوج کی قوم کہاں تھی؟

    یونیکوڈ   شعائر اسلام 0
Related Topics متعلقه موضوعات