شعائر اسلام

مریض کے لئے مجبوری میں قبلہ رخ بنائے ہوئے باتھ روم کا حکم

فتوی نمبر :
70885
| تاریخ :
2024-02-13
آداب / شعائر اسلام / شعائر اسلام

مریض کے لئے مجبوری میں قبلہ رخ بنائے ہوئے باتھ روم کا حکم

السلام علیکم ! ایک رہنمائی درکار ہے، میری والدہ کے پاؤں پر چوٹ آئی ہے اور وہ دل کی مریضہ بھی ہیں، ان کے لیے بیت الخلاء میں کرسی نصب کی ہے ،جس کا رخ تقریباً قبلہ رخ ہے، جب کہ دوسری طرف ممکن نہیں ہے، تو اس سلسلہ میں رہنمائی فرما دیجیے ؟ نیز جو مریضہ کے اس طرح بیٹھنے پر توہین قبلہ کے اقوال نقل کرتے ہیں، ان کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں بیت الخلاء اگر واقعۃً اس طرز پر بنا ہوا ہو کہ اس میں کرسی نصب کرنے کے بعد جگہ کی تنگی کی وجہ سے اس کا رخ تبدیل کرنا ممکن ہی نہ ہو تو ایسی مجبوری کی صورت میں سائل کی والدہ کےلئے قبلہ رو بیٹھ کر قضائے حاجت کرنے کی گنجائش ہے، لہٰذا لوگوں کا اس صورت میں توہینِ قبلہ کا الزام لگانا درست نہیں ، جس سے انہیں احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مرقاۃ المفاتیح: عن أبي أيوب الأنصاري - رضي الله عنه - قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم - ( «إذا أتيتم الغائط فلا تستقبلوا القبلة، ولا تستدبروها، ولكن شرقوا أو غربوا» ) متفق عليه اھ
وفی حاشیتہ: (فلا تستقبلوا القبلة) : أي: جهة الكعبة تعظيما لها الخ ( کتاب الطہارۃ ج 2 ص 52 ط: حقانیہ )۔
وفیها ایضاً: عن عبد الله بن عمر رضي الله عنهما، قال: «ارتقيت فوق بيت حفصة لبعض حاجتي، فرأيت رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يقضي حاجته مستدبر القبلة مستقبل الشام» . متفق عليه.
وفی حاشیتہ: ( «مستدبر القبلة» ) : وفيه أنه يمكن أن يكون قبل النهي أو لعذر كان هناك أو لكونه لا حرج في حقه سيما في حالة استغراقه الخ ( کتاب الطہارۃ ج 2 ص 54 ط: حقانیہ )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد مبارز الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70885کی تصدیق کریں
0     838
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • اللہ کے نام کی تعظیم و تکریم اور سر جھکانا

    یونیکوڈ   اسکین   شعائر اسلام 0
  • کسی مہینہ کی خبر دینے پر جنت کے وعدہ والی احادیث کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شعائر اسلام 0
  • اللہ تعالیٰ کے جلالی وجمالی نام، ان کی تاثیر اور ورد

    یونیکوڈ   شعائر اسلام 1
  • کیا داڑھی کا اسلام میں کوئی تصور نہیں؟

    یونیکوڈ   شعائر اسلام 0
  • اللہ کے ساتھ لفظ ِ میاں لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   شعائر اسلام 0
  • اللہ تعالٰی کو قرآن زیادہ محبوب ہے یانبیﷺ ؟

    یونیکوڈ   شعائر اسلام 0
  • مسائل شریعت میں اختلاف کے اسباب کیا ہیں؟

    یونیکوڈ   شعائر اسلام 0
  • مجبوری کی بنا پر قبلہ رخ بنے بیت الخلاء میں قضاء حاجت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شعائر اسلام 0
  • کفن میں عہد نامہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   شعائر اسلام 0
  • مریض کے لئے مجبوری میں قبلہ رخ بنائے ہوئے باتھ روم کا حکم

    یونیکوڈ   شعائر اسلام 0
Related Topics متعلقه موضوعات