1:اسلام زندگی کے ہر گوشے کو اُجاگر کرتا ہے لہذا اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، مجھے اسلام کے کوئی پانچ ضابطے بتائیے ۔
2: اسلام کے پانچ بنیادی خصائص بتائیے ۔
(۳) :اگر کوئی مسلمان یہ کہے کہ میری نیت رسول اور ولی سے دُعا مانگنا نہیں ہے، بلکہ میرا مقصد اللہ اور اپنے درمیان ایک واسطہ پکڑنا ہے ، جس طرح کسی بادشاہ کے پاس بغیر کسی واسطہ کے نہیں پہنچ سکتا ۔ تو آپ اس کو کیسے سمجھائینگے ؟ براہ کرم میرے ان تینوں سوالوں کے جواب مرحمت فرمائیں ، اللہ آپ سب کو جزائے خیر عطاء فرمائیں۔
(۱):سائل کو دین اسلام کے جس شعبے سے متعلق احکام وضوابط مطلوب ہوں ،اس کی وضاحت کر کے دوبارہ ای میل کر دے تو اس کا جواب دیا جا سکتا ہے۔
(۲) دین اسلام کی بے شمار خصوصیات ہیں جن میں چند ایک درج ذیل ہیں۔ (1) دین اسلام مدار نجات ہے۔ (۲) دین اسلام میں نسب، وطن، زبان اور رنگ وغیرہ کا کوئی امتیاز نہیں۔ (۳) دین اسلام اخوت اور بھائی چارے کا مذہب ہے اس میں اقلیتوں کے حقوق کا بھی پورا پورا احترام کیا جاتا ہے ۔ (۴) دین اسلام عدل و انصاف اور مساوات کا درس دیتا ہے ۔ (۵) دین اسلام انسداد جرائم اور انسداد فواحش کا درس دیتا ہے۔
(۳) تنقیح :- واسطہ اور وسیلہ پکڑنا شرعاً بھی ممنوع نہیں، تاہم اس واسطے سے کس طرح دعا کروائی جائے گی یا اس کے سامنے کیا بولا جائے گا۔ اگر سائل وہ الفاظ بھی لکھ کر اس سوال کو دوبارہ ای میل کر دے تو اس پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔