نکاح

محض قد یا خوبصورت نہ ہونے کی بناء پر والد کا رشتہ سے انکار کرنا کیسا ہے؟

فتوی نمبر :
32783
| تاریخ :
معاملات / احکام نکاح / نکاح

محض قد یا خوبصورت نہ ہونے کی بناء پر والد کا رشتہ سے انکار کرنا کیسا ہے؟

السلام علیکم! امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے ۔ میں نے مسئلہ پوچھنا یہ ہے کہ: مجھے ایک لڑکی بہت پسند میں اور وہ لڑکی ایک دوسرے سے شادی کے لیے تیار اور اس لڑکی کی فیملی بھی خوشی سے رضامند اور ہم دونوں ایک دوسرے کو بہت چاہتے ہیں ۔ اس کا تعلق پشاور اردو اسپیکنگ فیملی سے اور میرا کرک پختون فیملی سے اور میں پشاور میں جاب کرتا ہوں۔ میں نے اپنے والد کو رشتے کے لیے بھیجا، وہ ان کے گھر چلے، میں ساتھ تھا۔ تو انھوں (والد) نے گھر آکر انکار کر دیا کہ: مجھے لڑکی نہیں پسند کہ: اس کی ہائیٹ زیادہ نہیں اور نہ وہ خوبصورت اور قبیلے والے کیا کہیں گے وغیرہ یہ سب باتیں۔ جبکہ مجھے لڑکی ہر لحاظ سے پسند اور لڑکی یتیم ہے اس کے سرپرست نانی اور اس لڑکی کی بہنیں ہیں۔ اور لڑکی تعلیم یافتہ ایک اچھے عزت دار گھرانے سے۔ برائے مہربانی میری اور میرے والد کی رہنمائی فرمائیں ۔ جزاك الله !

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جب لڑکی نیک اور دیندار ہے اور سائل کو پسند بھی ہے، تو سائل کے والد کو محض لڑکی کے قد چھوٹا ہونے یا خوبصورت نہ ہونے کی وجہ سے اس رشتہ سے انکار نہیں کرنا چاہیئے اور سائل کو بھی چاہیے کہ: خاندان کے با اثر افراد کے ذریعے اپنے والد صاحب کو اس رشتے کے لیے آمادہ کرے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 32783کی تصدیق کریں
0     100
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات