موبائل پر تلاوت کرنے سے ثواب ملتا ہے؟ تلاوت کا مدلل جواب دیں۔
قرآن پاک کی تلاوت موبائل فون میں دیکھ کر کی جائے یا زبانی طور پر کی جائے، بہر صورت تلاوتِ قرآن کریم کا ثواب تو ضرور ملتا ہے، البتہ بہتر اور افضل یہ ہے کہ موبائل کے بجائے قرآن کریم میں دیکھ کر تلاوت کی جائے۔
کما في مشكاة المصابيح: وعن عثمان بن عبد الله بن أوس الثقفی عن جده قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "قراءة الرجل القرآن فی غير المصحف ألف درجة وقراءته فی المصحف تضعف عل ذلك إلى ألفی درجة" .رواه البيهقي فی شعب الإيمان۔ اھ(1 /666)
وفي الدر المختار: (و) يحرم (به) أي بالأكبر (وبالأصغر) مس مصحف: أي ما فیه آية كدرهم وجدار، وهل مس نحو التوراة كذلك؟ ظاهر كلامهم لا (إلا بغلاف متجاف) غير مشرز أو بصرة به يفتى، وحل قلبه بعود اھ(1/ 173)
موبائل میں گانے بھرے ہوئے ہوں تو اس میں تلاوت بھروا سکتے ہیں یا نہیں؟
یونیکوڈ قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0