تقریباً دس ، پندرہ سال پہلے جنابت کی حالت میں تھا ، قاری صاحب اس وقت آگئے اور کسی وجہ سے میں غسل نہیں کرسکا اور اسی حالت میں قرآن پڑھا ، توبہ کا طریقہ بتا دیں؟نیز کیا صرف توبہ کافی ہوگی؟
جنابت کی حالت میں قرآن پاک پڑھنا سخت گناہ کی بات ہے ، اس لئے سائل پر لازم ہے کہ اپنے اس عمل پر بصدقِ دل توبہ واستغفار کرے اور آئندہ اس طرح کے عمل سے اجتناب بھی کرے ۔
کما فی الدر المختار : (و) يحرم به (تلاوة القرآن) و لو دون آية على المختار الخ
و فی رد المحتار : تحت (قوله : تلاوة القرآن) أي و لو بعد المضمضة كما يأتي و في حكمه منسوخ التلاوة اھ (1 /172)۔
موبائل میں گانے بھرے ہوئے ہوں تو اس میں تلاوت بھروا سکتے ہیں یا نہیں؟
یونیکوڈ قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0