سود

ہاؤس بلڈنگ فائنائسنگ کار پوریشن کے ذریعے قرضہ لینا

فتوی نمبر :
29547
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / سود

ہاؤس بلڈنگ فائنائسنگ کار پوریشن کے ذریعے قرضہ لینا

ترجمہ : کیا میں HBFC (ہاوس بلڈنگ فنانسنگ کارپور یشن) سے قرضہ لے کر فلیٹ خرید سکتا ہوں ؟ اس قرض کی پیمنٹ 20 سال میں ادا ہوگی، میں 10 ہزار فی مہینہ کرائے پر رہتا ہوں، اگر میں یہ قرض لیتا ہوں تو 2500 مہینہ دینے ہونگے اس طرح میرا فلیٹ بھی ہو جائے گا ، میرے پاس اتنا اماؤنٹ نہیں کہ میں نقد پر فلیٹ خرید سکوں ۔ شکریہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ہاؤس بلڈنگ فنائسنگ کارپوریشن کی مروجہ ترتیب سود پر مبنی ہونے کی وجہ سے شرعاً جائز نہیں، البتہ اس معاملہ کو جائز طریقہ سے انجام دینا بھی ممکن ہے، وہ اس طرح کہ کوئی شخص یا ادارہ بینک وغیرہ مطلوبہ مکان کی باضابطہ نقد خریداری کر کے اس پر اپنا مالکانہ قبضہ کرلے، اس کے بعد ادھار معاملے کے ذریعے سائل پر قسطوں میں بیچ دے اور اس طرح قسطوں کے معاملے میں ابتداء ًطے کر لیا جائے کہ یہ ادھار اور قسطوں کا معاملہ ہوگا،اس میں کل اتنی قسطیں ہونگی اور ہر قسط کی مالیت یہ ہوگی اور کسی قسط کے شارٹ ہونے پر کوئی اضافی چارجز بھی وصول نہ کیے جاتے ہوں تو اس طرح کا معاملہ شرعاً بھی جائز ہے اور سائل اپنے ذاتی مکان کا مالک بھی بن سکتا ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما قال الله تعالى: واحل الله البيع وحرم الربوا الآية ( البقرة ٢٧٥)۔
وفي الشامية: (قوله لئلا یفيضی إلى النزاع ) (إلى قوله) .ومنها اشتراط أن يعطيه الثمن على التفاريق أو كل أسبوع البعض فإن لم يشرط في البيع بل ذكر بعده لم يفسد، وكان له أخذ الكل جملة وتمامه في البحر" (۱۳۳/۲)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمدشعیب گل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 29547کی تصدیق کریں
0     570
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل فون میں ایڈوانس لون بیلنس Mobile Advance Loan Balance پر سود کا مسئلہ

    یونیکوڈ   اسکین   سود 4
  • جی پی فنڈ (GP Fund) پرملنے والی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • اکاونٹ کی استعمال کی شرط لگانے سے ملنے والی فری سہولت کا استعمال کرنے کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 0
  • کشف فاؤنڈیشن کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   سود 1
  • ہاؤس بلڈنگ فائنانس والوں سے قرضہ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   سود 1
  • حرام مال کا حکم - کیا غریب کیلئے لینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 3
  • ایزی کیش کے نام سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 4
  • کیا سودی رقم میں مدرسہ میں دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 1
  • سودی بینک میں pls اکاونٹ کھلوانا

    یونیکوڈ   سود 0
  • بینک سے سود کی رقم کس مصرف میں خرچ کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • اگر ادارے میں سود سے بچنے کا اہتمام نہیں کیا جاتا اسمیں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سودی اداروں میں رقم رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرآن و حدیث کی روشنی میں”ربوا“ کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • سود پر قرض لینے والے شخص کی اولاد کے لئے حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کریڈٹ کارڈکی پراسنگ فیس کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرض پر صرف اس صورت میں اضافی رقم لینا کہ جب مقررہ وقت پر ادا نہ کیا جائے

    یونیکوڈ   سود 0
  • غیر مسلم ممالک سودی معاملہ کرنا

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرضہ اتارنے کیلئے سودی قرض لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • پھٹے ہوئے نوٹ کو آدھی قیمت میں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   سود 1
  • پراویڈنٹ فنڈ پر سود کے عنوان سے ملنے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   سود 1
  • مالکِ مکان کا سودے سے پیچھے ہٹنےپر ،خریدار کا اس سےبیعانہ کے ساتھ اضافی رقم لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • ایزی پیسہ میں ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا صرف سود وصول کرنا حرام ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا سود دینےسے آمدن حرام ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
Related Topics متعلقه موضوعات