احکام حج

منی ٰ میں ازدحام کی وجہ سے مزدلفہ میں رات گزارنا

فتوی نمبر :
29351
| تاریخ :
2016-09-28
عبادات / حج و عمرہ / احکام حج

منی ٰ میں ازدحام کی وجہ سے مزدلفہ میں رات گزارنا

میں نے دو دفعہ حج کیا ہے ، اس سال بھی حج پر ہوں ، ہر دفعہ منٰی میں ہمارا خیمہ مزدلفہ کہ اس حصے میں ہوتا ہے جو منیٰ کے قریب ہے ، سعودی حکومت سینکٹروں خیمے مزدلفہ میں لگاتی ہے ، حاجیوں کو 11،10،8 ، ذو الحجہ کو ان خیموں میں رہنا پڑتا ہے ، اس سلسلہ میں آپ کی راہنمائی درکار ہے ، ایک صا حب کہہ رہے تھے کہ آپ 8 ذو الحجہ ظہر سے 5 نمازیں منیٰ میں پڑھ کر واپس خیموں میں آجائیں ، اور 10 اور 11 ذو الحجہ کو کچھ وقت منیٰ میں گھوم پھر کر گزار لیں ، کیایہ صورت درست ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

منیٰ میں رات گزارنا مسنون ہے ، اگر 8 ، 10 اور1 1 ذی الحجہ کو منیٰ میں ازدحام کی وجہ سےرات گزارنا مشکل ہو جائے اور جگہ نہ ملے تو پھر مزدلفہ میں قیام کیا جا سکتا ہے ، جبکہ سوال میں مذکورہ صورت بھی اختیار کی جا سکتی ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الشامیۃ تحت: (ومكث بها إلى فجر عرفة ثم)أفاد طلب المبيت بها فإنه سنة كما في المحيط، وفي المبسوط: يستحب أن يصلي الظهر يوم التروية بمنى ويقيم بها إلى صبيحة عرفة اهـ ويصلي الفجر بها لوقتها المختار، وهو زمان الإسفار، وفي الخانية بغلس، اھ (2/503)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 29351کی تصدیق کریں
0     1051
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات