نکاح

غیر سید لڑکے کا سیدہ لڑکی سے نکاح کا حکم

فتوی نمبر :
28361
| تاریخ :
معاملات / احکام نکاح / نکاح

غیر سید لڑکے کا سیدہ لڑکی سے نکاح کا حکم

میں ایک لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں، مگر ان کے گھر والے اس رشتے سے راضی نہیں ہیں، اس سے کورٹ میرج کرنا چاہتا ہوں، مگر مسئلہ یہ ہے کہ وہ سید ہیں اور میں نے سنا ہے کہ شاید سید لڑکا لڑکی باپ کی مرضی کے بغیر نکاح کرے تو حرام ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

غیر سید لڑکا سیدہ لڑکی کا کفؤ نہیں، اس لئے سید لڑکی کے اولیاء کے بغیر سائل نکاح کرے گا تو یہ نکاح شرعاً منعقد ہی نہیں ہوگا، لہذا سائل کو چاہیئے کہ لڑکی کے والدین کو راضی کرکے نکاح کی ترتیب بنائے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی البحر الرائق: والكفاءة تعتبر نسبا فقريش أكفاء والعرب أكفاء (الی قوله) فقريش أكفاء حتى لو تزوجت هاشمية قرشيا غير هاشمي لم يرد عقدها وإن تزوجت عربيا غير قرشي لهم رده كتزويج العربية عجميا۔اھ (3/ 139)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 28361کی تصدیق کریں
0     417
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات