احکام حج

کمپنی کے "پی ایف "فنڈ سے قرض لے کر حج کرنا

فتوی نمبر :
28266
| تاریخ :
عبادات / حج و عمرہ / احکام حج

کمپنی کے "پی ایف "فنڈ سے قرض لے کر حج کرنا

السلام علیکم مفتی صاحب!
میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ میں اور میری بیوی حج ادا کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لئے میں نے کمپنی کے "پی ایف" فنڈ سے بلا سود قرض لیا،جو بعد میں قسط وار ادا کروں گا تو کیا اس طرح قرض لے کر حج ادا کرنا جائز ہے؟ اس کے علاوہ میرے ذمہ اور کوئی قرض واجبُ الادا نہیں ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا کمپنی کے "پی ایف"(PF) فنڈ سے بلا سود قرض لے کر حج ادا کرنا جائز اور درست ہے، البتہ اگر بعد میں قرض کی واپسی پر قدرت نہ ہو تو قرض لے کر حج پر جانا مناسب نہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی رد المحتار:(قوله لتقدم حق العبد) أي على حق الشرع لا تهاونا بحق الشرع، بل لحاجة العبد وعدم حاجة الشرع (الیٰ قوله)ولذا قلنا لا يستقرض ليحج إلا إذا قدر على الوفاء كما مر اھ(2/462)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 28266کی تصدیق کریں
0     495
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات