میں دو بچوں ایک لڑکا اور ایک لڑکی سمیت عمرہ ادا کرنے جا رہا ہوں ، میری بہن کی عمر پانچ سال ہے، اس نے طواف اور سعی دونوں کی، لیکن میں نے اس کے بال نہیں کاٹے تھے ، تو اب میں کیا کروں؟ کیا میں ایک بکری کا صدقہ کراچی میں ہی کر سکتا ہوں؟ اب میں پریشان ہوں کہ آیا اس کے بال کاٹنا لازمی تھے یا نہیں؟ اگر لازمی تھے تو اب میں کیا کروں ؟ کیا میں ایک بکری کا صدقہ کراچی میں ہی کرسکتا ہوں ؟
ولی کو چاہیئے کہ نابالغ بچوں کو محظوراتِ احرام سے بچائے ،تاہم اگر ان سے کوئی غلطی ہو جائے تو ان پر دم لازم نہیں ہوتا۔ اس لیے بلاوجہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
کما فی غنیة الناسک : و ینبغی للولی ان یجردہ قبل الاحرام و یلبسہ ازارا و رداءً واذا حرم لہ ینبغی ان یجنبہ من محظورات الاحرام ولو ارتکب محظوراً لا شئی علیہ اھ(43)۔