احکام حج

طواف زیارت ، رمی و حلق کے بعد باہمی ازدواجی تعلق قائم کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
27275
| تاریخ :
2017-02-22
عبادات / حج و عمرہ / احکام حج

طواف زیارت ، رمی و حلق کے بعد باہمی ازدواجی تعلق قائم کرنے کا حکم

2014 میں میاں بیوی حج کے لیے گئے ،طواف ِزیارت اور رمی کے بعد 11ذ ی الحجہ کو کسی کام کے لیے وہ ہوٹل میں گئے اور وہاں ہمبستری بھی کی ، وہ احرام کی حالت میں نہیں تھے ، لیکن 11 ذی الحجہ کا دن تھا ، برائے مہربانی اسکی وضاحت کر دیں کہ کیا ان کا باہم ازدواجی قائم کر لیناارکانِ حج پر اثر انداز ہو گا یا نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں میاں بیوی کے با ہم ازدواجی تعلق قائم کرنے کی وجہ سے ان کے حج پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے ، ان کا حج درست ادا ہو چکا ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی غنية الناسك : مطلب: في حكم الحلق:وحكمه التحلل ، فإذا حلق حل له جميع ما حظر بالإحرام من الطيب والصيد ولبس المخيط وغير ذلك إلا الجماع ودواعيه ، فحلهما يتوقف علىالطواف ( الی قوله) وإذا طاف حل له النساء بعد الركن منه، لكن بالحلق السابق لا بالطواف اھ (176)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 27275کی تصدیق کریں
0     506
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات