اگر بیوی شوہر کو ہمبستری کی اجازت نہ دے تو کیا شوہر مشت زنی کر سکتاہے؟
بیوی کو بیماری حیض وغیرہ کے عذر کی وجہ سے جماع کرنا ممکن نہ ہو اور شوہر کو غلبۂ شہوت کی وجہ سے گناہ میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ہو تو بیوی کے ہاتھ سے یا اس کے کسی اور عضو سے منی نکالنے کی گنجائش ہے اور اس سے آدمی گناہ گار بھی نہیں ہوگا ۔
کما في رد المحتار: ويجوز أن يستمني بيد زوجته وخادمته (الى قوله) لأن فعله بيد زوجته ونحوها فيه سفح الماء لكن بالاستمتاع بجزء مباح۔اھ (2/ 399)