گناہ و ناجائز

جی پی فنڈ کی تینوں اقسام کی وضاحت اور اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

فتوی نمبر :
24554
| تاریخ :
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

جی پی فنڈ کی تینوں اقسام کی وضاحت اور اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

میں ایک سرکاری ملازم ہوں K.P.T میں کام کرتا ہوں، ہر ماہ وہ کچھ رقم میری تنخواہ سے کاٹ لیتے ہیں GP فنڈ کے طور پر سال کے آخر میں KPT ۱۳ فیصد زائد اس رقم پر دیتا ہے، دوسری بات یہ ہے کہ اگر میں اس رقم کو بڑھانا چاہوں جو کہ ہر ماہ میری تنخواہ سے کاٹی جاتی ہے۔ تو کیا یہ ۱۳ فیصد میرے لیے حلال ہوگا یا یہ سود ہوگا؟ جی پی فنڈ سروس کے آخر میں دیا جاتا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جی پی فنڈ تین رقوم پر مشتمل ہوتا ہے، ایک تو وہ رقم جو ملازم کی تنخواہ سے ماہ بماہ کاٹی جاتی ہے ، دوسری وہ رقم جو کمپنی اپنی طرف طرف سے ملا کر دیتی ہے ،تیسری وہ رقم جو بنک یا کسی دوسرے مالیاتی ادارے میں رکھنے کی صورت میں انٹرسٹ کے نام سے دی جاتی ہے۔ اس کا حکم یہ ہے کہ پہلی دو رقمیں وصول کرنا تو ملازم کے لیے بہر صورت جائز ہیں، البتہ تیسری رقم کے حکم میں یہ تفصیل ہے کہ اگر ملازم جی پی فنڈ ضابطہ کی مجبوری کی وجہ سے اسے کٹوانا ہی پڑتا ہو اور کمپنی اپنی مرضی سے اسے بنک میں رکھوا کر انٹریسٹ لیتی ہو تو اس صورت میں ایسے جبری فنڈ پر ملنے والی تیسری رقم بھی ملازم کے لیے بحکم سود نہیں، بلکہ ملازم کے لیے جائز ہے اور اگر ملازم نے اپنے اختیار سے جی پی فنڈ کے لیے کٹوتی فنڈ کے لیے کٹوتی کروائی ہو تو اس صورت میں مذکور تیسری رقم میں شبہ ربا (سود کا شبہ) ہے، اس لیے اس کو لے کر استعمال کرنے سے احتراز چاہیے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
وجاہت حسین عثمانی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 24554کی تصدیق کریں
0     28
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات