غسل

اگر غسل کرکے نماز پڑھنے کے بعد قطرے نظر آئے تو غسل اور نماز کا اعادہ لازم ہوگا؟

فتوی نمبر :
24480
| تاریخ :
2015-01-31
طہارت و نجاست / طہارت / غسل

اگر غسل کرکے نماز پڑھنے کے بعد قطرے نظر آئے تو غسل اور نماز کا اعادہ لازم ہوگا؟

اگر ایک آدمی غسل کرکے نماز پڑھ لے یا وضو کرکے نماز پڑھ لے اور اس کے بعد خود کو دیکھے کہ قطرہ نکلا ہوا ہو جبکہ دورانِ نماز اسے قطرہ نکلنے کا احساس تک نہ ہوتا ہو جب تک وہ چیک نہیں کرتا، تو آدمی پر غسل اور نماز یا اس وضو کا اعادہ لازم ہے؟ نیز اس بارے میں کیا حکم ہے؟ اگر ایک آدمی غسل کررہا ہو کلی کی ہو ناک میں پانی ڈالا ہو اور اس دوران اس کی ریح نکل جائے یا جسم پر پانی بہارہا ہو یا بہاچکا ہو اور ریح نکلے تو کیا آدمی غسل کو دوبارہ شروع کرے گا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(۱) سائل کو اگر غسل کے بعد منی آتی ہو تو اس کا حکم یہ ہے کہ اگر وہ منی پیشاب کرنے، یا سونے یا زیادہ چلنے سے پہلے آئی ہو تو سائل کا غسل نہیں ہوا، وہ غسل اور نماز دونوں کا اِعادہ کرے، اور اگر منی مذکورہ تین افعال کے بعد آئی ہو تو قطرہ نکلنے سے وضوء ٹوٹ گیا اور اس دوران جو نمازیں پڑھی گئی ہیں ان کا اعادہ لازم ہے۔
(۲) اور اگر دورانِ وضوء خروج ریح ہوجائے تو وضوء کا اعادہ کرے اور اگر دورانِ غسل ریح وغیرہ کا خروج ہوجائے تو اس کے بعد پورے بدن پر پانی بہاکر غسل مکمل کرے تو اس غسل کے بعد وضوء کی حاجت نہیں بلکہ اسی وضوء سے نماز پڑھ سکتا ہے ورنہ غسل کے بعد وضوء کرکے نماز پڑھ لے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الدر المختار: خرج من یبعد البول وذكره منتشر لزمه الغسل قال فی البحر ومحله ان وجد الشهوة وهو تقید قولهم بعدم الغسل بخروجه بعد البول. وفی الشامیة:(قوله: تقييد قولهم) أي فيقال إن عدم وجوب الغسل (الي قوله) وكذا یقید عدم وجوبه بعد النوم والمشی الكثیر. اهـ (1/161)
وفیه ایضًا: (وینفضه) خروج كل خارج نجس (إلی قوله) وخروج غیر نجس مثل (ریح او دودة او حصاة من دبر). اهـ (1/135)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سلیم اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 24480کی تصدیق کریں
0     1661
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • محض شرمگاہوں کے ملنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 3
  • غسلِ جنابت کے بعد عورت کی شرمگاہ سے مرد کی منی نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • خواتین کے لئے انزال کی صورت میں غسل کے احکام

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • خیالات کی وجہ سے قطرے نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • شاور سے غسل کا صحیح طریقہ کیا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • عورت کی شرمگاہ میں انگلی داخل کرنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • غسل کے بعد ناخن کاٹنے سے غسل کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 1
  • غسل کے بعد مستقل وضوکرنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • جنبی شخص کے لئے پلاسترکی پٹی پر مسح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • دانتوں پر چالیہ کے نشانات کی وجہ سے غسل متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • پیشاب کے بعدمنی کے قطرےآنےسے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • دورانِ غسل عورت کیلئے بالیوں کو حرکت دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • بیماری کی وجہ سے منی نکلنے پر غسل لازم ہوگا یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • احتلام ہوجانے کی صورت میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • مشت زنی سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 1
  • کیا بیوہ میکے میں عدت گزار سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • ’’باتھ ٹب‘‘ کے اندر غسلِ جنابت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • عورت کے فرج میں بطورِ علاج آلہ وغیرہ داخل کرنے سے غسل واجب ہوتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • سر میں درد کی وجہ سے غسل میں سر کے مسح پر اکتفاء کرنا

    یونیکوڈ   غسل 0
  • کیا غسل کرتے ہوئے وضو کرسکتے ہیں جبکہ کچھ بھی نہ پہنا ہوا ہو؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • غسلِ جنابت کے سلسے میں ، لوگوں سے شرمانے کی صورت میں تیمم کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • دانتوں پر بطورِ علاج لگی ہوئی پنوں کے ہوتے ہوۓ غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • مذی اور وَدی کے خروج سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • شرمگاہ میں دوائی رکھنے سےاور ڈاکٹر کی چیک کرنے سے وضو وغسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • دورانِ غسل بالٹی میں چھینٹے پڑجانے سے پانی کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
Related Topics متعلقه موضوعات