محترم جناب مفتی صاحب! السلام علیکم! میرے کام کی جگہ رہائشی فلیٹ سے 50-45 منٹ کے فاصلہ پر ہے۔ روزانہ صبح ادارہ کی گاڑی سے جانا ہوتا ہے، جو ملازمین کو اٹھاتے ہوئے وہاں پہنچتی ہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ آیا سفر کے دوران ہم گاڑی میں تلاوت سننے کے لیے ریڈیو چلا سکتے ہیں ؟ بعض کی رائے اثبات ہیں ہے جبکہ بعض کا کہنا یہ ہے کہ تمام ساتھی تلاوت کی طرف توجہ نہیں دینگے لہٰذا اچھا نہیں ۔ واضح ہو کہ اس گاڑی میں ہمارے ساتھ ۱۰ عیسائی بھی سفر کرتے ہیں، کیا ہم ان سے یہ کہہ سکتے ہیں کہ دوران تلاوت خاموش رہا کریں۔ براہِ کرم راہنمائی فرما ئیں۔
دوران سفر گاڑی میں تلاوت کی کیسٹ چلانا اور اس کا سننا بلاشبہ جائز اور درست ہے۔ اور اس دوران تمام افراد کو چاہیے کہ خاموشی سے تلاوت سنیں اور عیسائیوں کو بھی احتراما خاموشی کے لیے کہا جا سکتا ہے۔ تاہم اگر بعض افراد کی طرف سے یہ اندیشہ ہو کہ وہ دوران تلاوت خاموش نہ رہیں گے تو اس صورت میں تلاوت وغیرہ کی کیسٹ لگانے سے احتراز بہتر ہے۔
موبائل میں گانے بھرے ہوئے ہوں تو اس میں تلاوت بھروا سکتے ہیں یا نہیں؟
یونیکوڈ قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0