السلام علیکم !
مفتی صاحب! میرا سوال یہ ہے کہ حج کے دوران مزدلفہ کی رات سوتے ہوئے میرے ساتھ دوسرے شخص کی شرمگاہ پر میری نظر پڑ گئی، اس وجہ سے جیسے ہی میں نے اپنے شرمگاہ میں ہاتھ لگایا فوراً منی خارج ہوگئی، پھر میں نے غسل کرکے اور احرام دھو کر دوبارہ پہن لیا ، اب میرے حج کا کیا حکم ہے ؟ میں مدینہ منورہ میں عرصہ سےمقیم ہوں۔
غیر ارادی طور پر کسی کی شرمگاہ پر نظر پڑنے اور اس سے انزال ہونے کی وجہ سے حج اور اعمالِ حج پر کوئی اثر نہیں پڑتا،سائل کا حج درست ادا ہو چکا ہے۔
کما فی الهنديه : وإن نظر إلى فرج إمرأة بشهوة فأمنى لا شيء عليه كما لو تفكر فأمنى كذا فی الهداية اھ (244/1)،