جہاں پر مسلمانوں کی تعداد کم ہو، وہاں بدھ مذہب اور سنی ایک ساتھ رہتے ہیں تو کیا اگر کوئی بدھ مذہب کی گاڑی چوری کر لے تو کیا سارے سُنی اس کی رپورٹ پولیس چوکی میں کروا سکتے ہیں اور اگر ہند و نفس اسلام پر وار کرے اور دبانے کی کوشش کرے تو کیا بدھ مذہب کے خلاف بھی عدالت میں مقدمہ لڑا جا سکتا ہے؟
واضح ہے کہ اگر کوئی غیر مسلم کسی پریشانی وغیرہ میں مبتلا ہو تو مسلمان مدد کر سکتے ہیں، نیز اگر کوئی غیر مسلم نفس اسلام یا شعائر اسلام کی بے حرمتی کرے تو اہل اسلام کو اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی یا دفاع کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔
ففي الفتاوى الهندية: وأما أهل الذمة فلا يجوز صرف الزكاة إليهم بالاتفاق ويجوز صرف صدقة التطوع إليهم بالاتفاق اھ (1/ 188)
و في مشكاة المصابيح: وعن عبد الله بن عون: أن نافعا كتب إليه يخبره أن ابن عمر أخبره أن ابن عمر أخبره أن النبي صلى الله عليه وسلم أغار على بني المصطلق غارين في نعمهم بالمريسيع فقتل المقاتلة وسبى الذرية متفق عليه اھ (2/ 1154) واللہ اعلم بالصواب