والدین کے حقوق

زندگی سے تنگ آکر والدین سے دور رہنا یا خود کشی کرنا

فتوی نمبر :
23934
| تاریخ :
معاشرت زندگی / حقوق و فرائض / والدین کے حقوق

زندگی سے تنگ آکر والدین سے دور رہنا یا خود کشی کرنا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
حضرت میں نے اچھی تعلیم (A.B.A) حاصل کی اور ایک نوکری بھی کر رہا ہوں لیکن شروع سے میں سوچتا تھا کہ اپنا کاروبار کرونگا، ایک سال ہوا کاروبار شروع نہیں ہو رہا، نوکری نہیں چاہتا ،اپنی زندگی تبدیل کرنا چاہتا ہوں کاروبار کے ذریعے سے ، میں نے استخارے بھی کیے پر کچھ سمجھ نہیں آیا۔ اب حالت یہ ہے کہ میں ذہنی مریض بنتا جارہا ہوں، گھر والوں نے کاروبار کے لیے شروع میں ساتھ نہیں دیا، اب میرے حالات دیکھ کردلا سے دے رہے ہیں، میں ایسی زندگی جینا نہیں چاہتا، جس میں گزارے ہوں، میں یا تو جیسی سوچ ہے ویسا جینا چاہتا ہوں، یا پھر مرنا چاہتا ہوں، ایسی زندگی سے نفرت ہے مجھے جس میں گزارے ہوں، میرا سوال یہ ہے کہ جب اللہ کو مجھ پر ترس نہیں آرہا، تو پھر خودکشی میں کوئی مسئلہ تو نہیں ؟ میں کرلوں تو جاب میں رعایت ہوگی ظاہر بات ہے تنگ آکر کیا ہے، میرے گھر والوں سے میری سوچ نہیں ملتی ،کیا میں گھر والوں سے دور رہ سکتا ہوں ، یعنی اپنے ماں باپ سے سکون کے لیے۔ مجھے پتہ ہے کہ آپ کا وقت بہت قیمتی ہے، اتنے مجبور ہو کر آپ سے سوال پوچھا ہے امید ہے آپ مایوس نہیں کرینگے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کو چاہئیے کہ اپنے کو اللہ کے سپرد کردے ، اور اپنے معاملات کو بھی اللہ کے حوالے کردے، اور ساتھ ساتھ اچھی صحبت اختیار کرنے کی بھی کوشش کرے، تو انشاء اللہ حالات میں بہتری آجائیگی، حالات سے دلبرداشتہ ہو کر والدین کو چھوڑ دینا یا خودکشی کے خیالات دل میں لانا انتہائی نامناسب اور غلط سوچ ہونے کے علاوہ بے ہمتی پرمبنی ہے، اگر کاروبار کے مواقع نہیں تو سائل کو چاہئیے کہ کوئی اچھی ملازمت تلاش کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی فتح الملھم: قول رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من قتل نفسہ بحدیدة فحدیدتہ فی یدہ یتوجأ بھا فی بطنہ فی نار جھنمم خالد امخلدا فیھا ابداً الخ ویؤخذ منہ أن جنایة الانسان علی نفسہ کجنایة علی غیرہ فی الاثم لان نفسہ لیست ملکا لہ مطلقا، بل ھی للہ تعالی فلایتصرف فیھا الا بما اذن لہ فیھا الخ (2/151)۔
وفی فتح القدیر: وعن هذا حرم الخروج إلى الجهاد وأحد الأبوين كاره لأن طاعة كل منهما فرض عين (الی قولہ) عن عبد الله بن عمرو «جاء رجل إلى رسول الله - صلى الله عليه وسلم - فاستأذنه، فقال: أحي والداك؟ قال: نعم، قال: ففيهما فجاهد» الخ (5/442)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سلیم اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 23934کی تصدیق کریں
0     4
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • والدین کا ذاتی رنجش کی وجہ سے اولاد کو رشتہ داروں سے قطع تعلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • والدین کا اولاد کے حق میں بددعاکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • والدین کی خدمت کس کی ذمے داری ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کو" حجِ کعبہ "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • داڑھی رکھنے پر والدہ کی نافرمانی ہوتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • بیٹے کے نافرمانی کی وجہ سے سسر بہو سے زیورات واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی اور اولاد کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • تبلیغی جماعت میں جانے کیلئے ملازمت سے استعفیٰ دینا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • نافرمان اولاد کو عاق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • معمر والد کی دوسری شادی اور نان و نفقہ سے متعلق

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدین کے ساتھ سخت رویہ رکھنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • اسلام میں خدمتِ والدین کا مقام

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • بیٹوں کی موجودگی میں شادی شدہ بیٹی پر والدین کی خدمت کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کیا بچوں کی شادی میں دادا دادی کی مرضی کا خیال رکھنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کی وفات کے بعد ان کی مرضی کے خلاف پسند کی شادی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کی خدمت بیٹوں اور بیٹیوں میں سے کس کے ذمہ ہے؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کاروبار اور حصولِ تعلیم کے لیے والدین سے الگ ہونا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کیا والد اپنی بالغ اولاد کو کسی سے تحفہ وغیرہ لینےسے منع کرسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 1
  • بیٹے کا والد سے جدا ہونا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • بیٹے کا والدہ کو باہر ملک اپنے ساتھ نہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والد کے گناہوں کی وجہ سے ان سے بات نہ کرنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • Ruling of behavior with fathers wife after father is passed away

    یونیکوڈ   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے بیٹےکے لئے ماں سے الگ ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدین کے برا بھلا کہنے پر بیوی کا الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • دین کی خدمت کی خاطر جاب چھوڑنا،جبکہ والدین جاب چھوڑنے سے منع کر رہے ہوں

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات