احکام حج

کمپنی کی اسکیم پر کیےگئے حج سے کیا فریضہ ساقط ہوجاتا ہے؟

فتوی نمبر :
23141
| تاریخ :
2014-07-16
عبادات / حج و عمرہ / احکام حج

کمپنی کی اسکیم پر کیےگئے حج سے کیا فریضہ ساقط ہوجاتا ہے؟

میں ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کرتا ہوں،جو ہر سال ایک ملازم کو قرعہ اندازی کے ذریعے حج پر بھیجتی ہے، تو کیا اس طرح جو حج پر جا رہا ہے اس کا حج فرض ادا ہو جائےگایایہ اسکا نفلی حج ہوگا؟ جبکہ وہ شخص صاحبِ استطاعت ہے۔کمپنی گورنمنٹ کا چیک دیتی ہے، اب ملازم کی مرضی ہے کہ وہ گورنمنٹ اسکیم پر جائے یا پرائیویٹ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جی ہاں ! اس طرح کمپنی کی قرعہ اندازی میں جس کا نام نکل آئے، تو اس کے ذریعے حج کرنے سےبھی شرعاً فریضہ حج ذمہ سے ساقط ہو جاتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی


واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 23141کی تصدیق کریں
0     555
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات