غسل

بیوی یا کسی لڑکی سے بات کرتے ہوئے نکلنے والے پانی سے غسل اور وضو کا حکم

فتوی نمبر :
22954
| تاریخ :
2014-05-30
طہارت و نجاست / طہارت / غسل

بیوی یا کسی لڑکی سے بات کرتے ہوئے نکلنے والے پانی سے غسل اور وضو کا حکم

السلام علیکم! مجھے کافی عرصہ سے ایک مسئلہ ہے یا سمجھ لیں بچپن سے، میں جب بھی کسی لڑکی سے بات کرتا ہوں یا اپنی بیوی سے جب بھی موبائل پے یا ساتھ تو میرے کپڑے خراب ہو جاتے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ کسی نے پانی ڈال دیا ہو پینٹ پے، پانی اتنا زیادہ نکلتا ہے کہ پینٹ، شرٹ دونوں خراب ہو جاتے ہیں، معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا میں نماز پڑھ سکتا ہوں؟ یا ہر بار مجھے غسل کرنا ہوگا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور پانی اگر کود کر دفق کے ساتھ نکلتا ہو اور اس کے بعد شہوت ختم ہو جاتی ہو تو اس صورت میں سائل کو ہر مرتبہ غسل کر کے کپڑے پاک کر کے نماز پڑھنا لازم ہے، تاہم اگر یہ پانی بلا دفق نکلتا ہو تو اس سے صرف وضو ٹوٹ جاتا ہے اور کپڑے ناپاک ہوجاتے ہیں، اس لیے فقط کپڑوں اور جسم کو پاک کر کے وضو کے بعد نماز پڑھ سکتے ہیں، غسل اس صورت میں واجب نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الدر المختار: (لا) عند (مذي أو ودي) بل الوضوء منه ومن البول جميعا على الظاهر اھ (1/ 165)
وفی البحر الرائق: ولا یجب الغسل اتفاقاً فیما إذا تیقن أنه ودی اھ (۱/ ۵۹)
وفی العنایة شرح الهدایة: وقوله علیه الصلاة والسلام ’’إنما الماء من الماء‘‘ ولا خلاق فی وجوب الغسل بسبب خروج المنی اھ (۱/۴۶)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
احمدمعاذارموی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 22954کی تصدیق کریں
0     2391
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • محض شرمگاہوں کے ملنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 3
  • غسلِ جنابت کے بعد عورت کی شرمگاہ سے مرد کی منی نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • خواتین کے لئے انزال کی صورت میں غسل کے احکام

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • خیالات کی وجہ سے قطرے نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • شاور سے غسل کا صحیح طریقہ کیا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • عورت کی شرمگاہ میں انگلی داخل کرنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • غسل کے بعد ناخن کاٹنے سے غسل کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 1
  • غسل کے بعد مستقل وضوکرنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • جنبی شخص کے لئے پلاسترکی پٹی پر مسح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • دانتوں پر چالیہ کے نشانات کی وجہ سے غسل متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • پیشاب کے بعدمنی کے قطرےآنےسے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • دورانِ غسل عورت کیلئے بالیوں کو حرکت دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • بیماری کی وجہ سے منی نکلنے پر غسل لازم ہوگا یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • احتلام ہوجانے کی صورت میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • مشت زنی سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 1
  • کیا بیوہ میکے میں عدت گزار سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • ’’باتھ ٹب‘‘ کے اندر غسلِ جنابت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • عورت کے فرج میں بطورِ علاج آلہ وغیرہ داخل کرنے سے غسل واجب ہوتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • سر میں درد کی وجہ سے غسل میں سر کے مسح پر اکتفاء کرنا

    یونیکوڈ   غسل 0
  • کیا غسل کرتے ہوئے وضو کرسکتے ہیں جبکہ کچھ بھی نہ پہنا ہوا ہو؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • غسلِ جنابت کے سلسے میں ، لوگوں سے شرمانے کی صورت میں تیمم کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • دانتوں پر بطورِ علاج لگی ہوئی پنوں کے ہوتے ہوۓ غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • مذی اور وَدی کے خروج سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • شرمگاہ میں دوائی رکھنے سےاور ڈاکٹر کی چیک کرنے سے وضو وغسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • دورانِ غسل بالٹی میں چھینٹے پڑجانے سے پانی کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
Related Topics متعلقه موضوعات