محترم مفتی صاحب! السلام علیکم! کیا باوضوحالت میں نیٹ پر قرآن پاک پڑھنے کا وہی ثواب ملتا ہے، جو ایک پرنٹڈ قرآن میں پڑھنے سے ملتا ہے، جبکہ پیروں میں جوتے بھی پہن رکھے ہوں (آفس میں)؟
جی ہاں! نیٹ پر تلاوت کرنے کا بھی وہی ثواب ہے، تاہم افضل اور اولیٰ یہ ہے کہ پرنٹڈ قرآن میں تلاوت کی جائے، باقی کمپیوٹر، نیٹ میں بھی تلاوت کر سکتے ہیں ،اگرچہ پاؤں میں جوتے پہنے ہوئے ہوں۔
ففی الفتاوى الهندية: قراءة القرآن في المصحف أولى اھ(5/ 317)
وفی الفقه الإسلامی وادلته: وتستحب القراءة فی المصحف اھ (۲/ ۸۴)
موبائل میں گانے بھرے ہوئے ہوں تو اس میں تلاوت بھروا سکتے ہیں یا نہیں؟
یونیکوڈ قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0