(+92) 0317 1118263

نکاح

سوتیلی بیٹی سے نکاح کرنا

فتوی نمبر :
22087
| تاریخ :
معاملات / احکام نکاح / نکاح

سوتیلی بیٹی سے نکاح کرنا

میری سابقہ بیوی کی بیٹی(سابقہ شوہر سے) کا نکاح میرے بھائی سے ہوتا ہے اور میرا بھائی اس کو طلاق دےدیتا ہے،کیا میں اس لڑکی سے نکاح کر سکتا ہوں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سابقہ بیوی سے اگر سائل نے ہمبستری کرلی ہو تو اس کی پہلے شوہر سےہونے والی بیٹی کےساتھ عقدِ نکاح سائل کے لئے جائز نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في الهندية: بنات الزوجة وبنات أولادها وإن سفلن بشرط الدخول بالأم، كذا في الحاوي القدسي سواء كانت الابنة في حجره أو لم تكن۔اھ (1/ 274)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 22087کی تصدیق کریں
0     315
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات