میرا بڑا بھائی سعودی عرب میں ہے اور ہم ان سے سکائپ پر بات کرتے ہیں ، میں اور میری بیوی الحمد للہ شرعی زندگی کے حامی ہیں، اور ہم ویڈیو چیٹنگ(ویڈیو پر بات کرنا) اور تصویر بنانے کو حرام سمجھتے ہیں ،چاہے وہ کوئی سی بھی ہو، ڈیجٹل یا کوئی اور ، پھرکچھ عرصہ پہلے میرے بڑے بھائی نے کہا کہ انہوں نے کسی عالم سے معلوم کیا ہے کہ ویڈیو چیٹنگ اور ڈیجٹل تصویر بنانا جائز ہے، تو میرا سوال یہ ہے کہ کیا واقعی یہ بات درست ہے اور شریعت میں اس کی اجازت ہے ؟کیا ویڈیو چیٹنگ اور ڈیجٹل فوٹو بنوانا جائز ہے؟
واضح ہو کہ ہمارے تحقیق کے مطابق ڈیجیٹل تصویریں، اور ویڈیوز ، تصاویر محرمہ کے تحت داخل نہیں، اس لیے ڈیجٹل کیمرے میں یا کمپیوٹر وغیرہ میں ہر ایسی تصویر اور ویڈیو دیکھنا جائز ہے ، جو خارج میں خالی آنکھ سے دیکھنا جائز ہے، لہذا اگر ان تصاویر اور ویڈیو چیٹنگ میں کوئی غیر شرعی امر نہ ہو ، تو ان کے دیکھنے میں کوئی حرج نہیں۔
کما فی تکملة فتح الملھم : أما التلفیزیون ولادیو فلاشک فی حرمة استعمالھما بالنظر الی مایشتملان علیہ من المنکرات الکثیرۃ (الی قولہ) اما الصورۃ التی لیس لھا ثبات واستقرار ولیست منقوشة علی شئی بصفة دائمة فانھا بالظل اشبہ منھا بالصورۃ، ویبدوا ان صورۃ التلفیزیون ولفدیو لا ستقر علی شئی فی مرحلة من المراحل الخ (4/ 16)۔