احکام حج

مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے حج کروانے سے یہ حج قابل قبول ہوگا؟

فتوی نمبر :
21464
| تاریخ :
2014-03-19
عبادات / حج و عمرہ / احکام حج

مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے حج کروانے سے یہ حج قابل قبول ہوگا؟

اگر ایک شخص کے پاس حج کرنے کی استطاعت نہ ہو ،اور اُسے کوئی صاحبِ حیثیت شخص پیسے دےکرکسی مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے حج کروائے (مرحوم بھی حج نہ کر سکے تھے)، تو کیایہ قابلِ قبول ہوگا ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جی ہاں ! اگر حجِ بدل کی جمیع شرائط کو ملحوظ رکھ کر ایسا کیا جائے، تو یہ بلاشبہ درست اورقابلِ قبول ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الهداية: والعبادات انواع مالية محضة كالزكوة وبدنية محضة كالصلوة ومركبة منهما كالج والنيابة تجرى فی النوع الاول (الي قوله) وتجرى فی النوع الثالث عند الحجر (إلى قوله) والشرط العجزالدائم إلى وقت الموت لان الحج فرض العمر اھ (1/ 297)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 21464کی تصدیق کریں
0     546
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات