کیا جنسی ہیجان دلانے والی فلم دیکھنے کے بعد غسل واجب ہے؟ کیونکہ بہت سے علماء کا خیال ہے کہ: غسل صرف اس وقت واجب ہوتاہے ،جب جنسی عمل دخول کےساتھ کیا جائے۔
اگر اس دیکھنے سے شہوت کے ساتھ منی کا اخراج نہ ہو ،تو محض فلم دیکھنے سے غسل واجب نہیں ہوتا،تاہم فلم دیکھنا فواحشات ومنکرات وغیرہ سے قطعاً خالی نہیں ہوتا، اس لئے ایسے پروگرام دیکھنے سے احتراز لازم ہے۔
کما فی الدر المختار: و(فرض) الغسل (عند) خروج (منی) من العضو والا فلا یفرض اتفاقا لانه فی حکم الباطن اھ (1 /159)