میرے علم کے مطابق منی (شہوت ) آنے پر غسل لازم ہوجاتا ہے ، سوال یہ ہے کہ سردیوں میں منی اگرنکل آئی (بالخصوص رات میں ) تو اس سے کیسے پاکی حاصل کی جائے ؟ سردیوں میں صبح نہانا بہت مشکل ، بلکہ ناممکن ہوتا ہے اور نمازِ فجر کا بھی ٹائم ضائع ہوتا ہے ، براہِ کرم وضاحت کریں ۔
سردیوں میں بھی اگر احتلام ہوجائے یا شہوت سے منی نکل آئے تو غسل واجب ہوجاتا ہے،اس کے لئے پانی گرم کرنے وغیرہ کی تدبیر کرکے سردی سے بچاؤ کیا جاسکتا ہے۔
کما فی الدر المختار : وفرض الغسل عند خروج منی من العضو اھ (1/159)۔