میرا سوال یہ ہے کہ جب میں اور بیوی صحبت کریں ، تو اس دوران اگر عورت اپنے بال باندھ لے ، تو کیا غسل کرتے وقت بالوں کا دھونا لازمی ہے؟
فرض غسل میں سر کے تمام بالوں کی جڑوں تک پانی پہنچانا ضروری ہے، اگرچہ اس کے لئے بالوں کا کھولنا لازمی نہیں۔
کما فی الفتاوی الھندیة : و ليس على المرأة أن تنقض ضفائرها في الغسل إذا بلغ الماء أصول الشعر و ليس عليها بل ذوائبها هو الصحيح ، كذا في الهداية اھ (1/13)۔