والدین کے حقوق

ناجائز امور میں والدین کی اطاعت کاحکم؟

فتوی نمبر :
19701
| تاریخ :
معاشرت زندگی / حقوق و فرائض / والدین کے حقوق

ناجائز امور میں والدین کی اطاعت کاحکم؟

عرض ہے والد کے احکام، مثلاً تنخواہ کا ایک مخصوص حصہ ماہا نہ دینا یا اور خرچوں کے لیے کبھی کبھی رقم دینا ، لیکن اس لیے ان کے حکم کی تعمیل نہ کی جائے وہ مجھے جائیداد سے عاق کرنے کی دھمکی دیتے ہیں، جس کی وجہ یہ ہے کہ میری والدہ کو بچپن میں طلاق دے دی تھی، میں ان سے تعلق رکھتا ہوں اور ان کی دوسری جگہ شادی بھی ہو گئی تھی ۔ والد صاحب کہتے ہیں کہ وہ تم کو میرے خلاف بھڑکاتی ہے ،لہذا میں تم کو اس سے ملنے کی اجازت نہیں دیتا، اور اس نے آگے نکاح بھی کر لیا، لہذا میں تمہیں اس کی خدمت کی اجازت بھی نہیں دیتا، اور اپنے سسرال والوں کے ساتھ والد صاحب کی مرضی کے مطابق معاملات نہ کرنا وغیرہ ۔ والد صاحب کو رقم نہ دینے کی دو وجہیں ہیں (1) جلد از جلد پیسے جمع کر کے اپنا گھر تیار کرنا تاکہ کرا یہ دینے سے بچا جا سکے اور اس میں بے پردگی کا بھی غالب امکان ہے۔ (۲) وجہ یہ ہے کہ میں اپنی دنیاوی تعلیم مکمل کروں تاکہ مزید حلال رزق کمانے کی کوشش کروں ، پھر میں دونوں کی خدمت کروں گا اور والدہ کی ایسے طریقہ سے کہ والد صاحب کو اعتراض بھی نہ ہو اور والدہ بھی برا نہ سمجھیں، والدین کے مشیر جب ایسے لوگ جن کو وہ اپنی اولاد کا خیر خواہ سمجھتے ہوں، لیکن وہ ایسے ہوں نہ ۔راہ نمائی فرمائیں کہ والد صاحب جیسا کہتے ہیں ویسا ہی کرتا رہوں یا اُوپر والے مقاصد کی تکمیل تک ناراضگی مول لے لوں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جائز امور میں والدین کی اطاعت ضروری ہے۔ لہذا سائل کو چاہیئے کہ اپنے مذکورہ دونوں مقاصد کے حصول کی کوشش وسعی کے ساتھ اپنے والدین کی جائز امور میں اطاعت، ممکنہ خدمت اور دلجوئی ضرور کرے، ان کی ناراضگی اور دل آزاری سے حتی المقدور بچنے کی کوشش کرے، اور موقع بموقع اُن سے مشاورت کرے۔ اور والدین کو بھی چاہیئے کہ اُسے ناجائز امور اور دوسرے کی نافرمانی پر مجبور نہ کریں۔

مأخَذُ الفَتوی

وقال الله تعالى : {وَوَصَّيْنَا الْإِنْسَانَ بِوَالِدَيْهِ حُسْنًا } [العنكبوت: 8]
و في مشكاة المصابيح: وعن عبد الله بن عمرو قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «رضي الرب في رضى الوالد وسخط الرب في سخط الوالد» . رواه الترمذي اھ (3/ 1379)
و في مشكاة المصابيح: وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: [ص:1086] «السمع والطاعة على المرء المسلم فيما أحب وأكره ما لم يؤمر بمعصية فإذا أمر بمعصية فلا سمع ولا طاعة» متفق عليه اھ (2/ 1085) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 19701کی تصدیق کریں
0     8
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • والدین کا ذاتی رنجش کی وجہ سے اولاد کو رشتہ داروں سے قطع تعلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • والدین کا اولاد کے حق میں بددعاکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • والدین کی خدمت کس کی ذمے داری ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کو" حجِ کعبہ "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • داڑھی رکھنے پر والدہ کی نافرمانی ہوتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • بیٹے کے نافرمانی کی وجہ سے سسر بہو سے زیورات واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی اور اولاد کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • تبلیغی جماعت میں جانے کیلئے ملازمت سے استعفیٰ دینا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • نافرمان اولاد کو عاق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدین کے ساتھ سخت رویہ رکھنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • معمر والد کی دوسری شادی اور نان و نفقہ سے متعلق

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • اسلام میں خدمتِ والدین کا مقام

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • بیٹوں کی موجودگی میں شادی شدہ بیٹی پر والدین کی خدمت کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کیا بچوں کی شادی میں دادا دادی کی مرضی کا خیال رکھنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کی وفات کے بعد ان کی مرضی کے خلاف پسند کی شادی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کی خدمت بیٹوں اور بیٹیوں میں سے کس کے ذمہ ہے؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کاروبار اور حصولِ تعلیم کے لیے والدین سے الگ ہونا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کیا والد اپنی بالغ اولاد کو کسی سے تحفہ وغیرہ لینےسے منع کرسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 1
  • بیٹے کا والد سے جدا ہونا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • بیٹے کا والدہ کو باہر ملک اپنے ساتھ نہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والد کے گناہوں کی وجہ سے ان سے بات نہ کرنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • Ruling of behavior with fathers wife after father is passed away

    یونیکوڈ   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے بیٹےکے لئے ماں سے الگ ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدین کو چھوڑ کر کسی اور شہر میں مقیم ہوکر شادی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • بیمار والدہ پر دوائی کھلانے کیلئے سختی کرنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات